عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سے کسی ایک کا پڑھ لینا بھی کافی ہے۔ (ع) (۱۸) وضو کے دوران بلا ضرورت ایسی باتیں نہ کرے جولوگوں سے کیا کرتے ہیں یعنی دنیاوی باتیں نہ کرے تاکہ وضو کا عمل دنیا کی آمیزش سے پاک رہے (م ومجمع ودروع وبحر وکبیری ملتقطاً) اگر کسی بات کے کہنے کی ضرورت ہوا ور یہ خوف ہوکہ اس وقت بات نہ کہنے میںوہ ضرورت فوت ہوجائے گی توایسی حالت میں بات کرنا ترک ادب نہیں ہے (بحر و ع و کبیری ملتقطا) (۱۹) کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے کے لئے دائیں ہاتھ میں پانی لینا اور ناک کو بائیں ہاتھ سے صاف کرنا (سنکنا) (م وش وبحر فتح و ع) (۲۰) کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے میں ترتیب کا لحاظ کرنا (یعنی پہلے کلی کرنا پھر ناک میں پانی ڈالنا (فتح و ع ) اور یہ ہمارے نزدیک سنت ہے (ع) یعنی کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے کی سنت ہے جیساکہ وضو کی سنتوں میں بیان ہوچکا ہے مؤلف) (۲۱) ڈھیلی انگوٹھی کو حرکت دینا تاکہ اس کے نیچے کی کھال پر پانی اچھی طرح پہنچ جائے ، اسی طرح اگر انگوٹھی تنگ ہو لیکن اس کے نیچے کی کھال تک پانی پہنچ جانے کا علم ہو تب بھی انگوٹھی کو حرکت دینا مستحب ہے ورنہ فرض ہے (دروم مط ملتقطاً) پس اگر انگوٹھی ایسی تنگ ہو کہ اس کے نیچے پانی بلا تکلف داخل نہ ہوتا ہو تو ہمارے تنیوں ائمہ کے نزدیک ظاہر الروایت میں اس کو حرکت دینا یا نکال دینا فرض ہے تاکہ پانی پوری طرح پہنچ جائے اوردونوں ہاتھوں کے ہر جزو تک پانی کا پہنچنا یقین کے ساتھ ہوجائے (کبیری) (۲۲) دائیں ہاتھ سے اعضائے وضو پر پانی ڈالنا (ش) (۲۳) اعضا کو وھونے سے پہلے ان پر گیلا ہاتھ پھیرنا (ش وبحروفتح) لیکن اس میں سردیوں کی قید ہونی چاہئے (منحہ) خلف ابن ایوب نے کہا کہ وضو کرنے والے کے لئے مناسب یہ ہے کہ سردیوں کے موسم میں دھونے سے پہلے اپنے اعضا کو پانی سے اس طرح ترک کرلے جیسے تیل ملتے ہیں پھر