عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۵۔ پاک جگہ میں وضو کرنا کیونکہ وضو کے پانی کی بھی تعظیم ہے۔ (بحروش وع) ، ۶۔ وضو کے مستعمل پانی کے قطرے ٹپکنے سے کپڑوں کو بچا کر رکھنا۔ (وفتح و بحر ودروع و کبیری) ، ۷۔ استنجا سے فارغ ہونے کے بعد وضوکرنے کے لئے قبلے کی طرف منہ کر کے بیٹھنا۔ (ع وم وبحرودر) ، ۸۔ مٹی کے برتن سے وضو کرنا۔ (فتح وبحروش و م وکبیری) ، ۹۔ وضو کے برتن کو جہاں سے پکڑتے ہیں اس حصہ (دستہ) کو تین بار دھونا۔ (ایضاً)، ۱۰۔ لوٹا وغیرہ چھوٹا برتن ہو تو اپنے بائیں جانب رکھنا۔ (ایضاً) ، تاکہ اس سے اپنے دائیں ہاتھ پر پانی ڈالے۔ (ط) اور اگربرتن بڑا یعنی طشت وغیرہ ہو جس میں ہاتھ ڈال کر چلو سے پانی لیا جائے تو اس کو اپنے دائیں جانب رکھنا (فتح وبحروش وکبیری) ، ۱۱۔ لوٹے سے پانی لیتے وقت اپنا ہاتھ لوٹے کے دستے پر رکھنا اس کے سر پر نہ رکھنا (کبیری وفتح وبحروش وم) تاکہ مستعمل پانی کے قطرے لوٹے میں نہ ٹپکیں۔ (ط) ، ۱۲۔ نیت میں دل اور زبان دونوں کو شریک کرے تاکہ عزیمت حاصل ہوجائے۔ (م ودروع ومجمع) ، ۱۳۔ وضو کے آخر تک تمام افعال میں یعنی ہر عضو کے دھونے یا مسح کرنے کے وقت نیت کو مستحضر رکھنا۔ (فتح وبحرو ش وم ملتقطاً) (۱۴) ہر عضو کے دھونے یا مسح کرنے کے وقت بسم اللہ الخ پڑھنا (م ودروع) (۱۵) ہر عضو کے دھونے (یا مسح کرنے) کے وقت بسم اللہ الخ کے بعد ماثورہ یعنی سلف صالحین سے منقول دعائیں پڑھنا (م وط ودر تصرفاً) (وضو کی دعائیں الگ بیان میں آگے درج ہیں ، مولف) (۱۶) ہر عضو کے دھوتے وقت کلمہ شہادت یعنی اَشْھَدُ اَنْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہ‘ لاَ شَرِیْکَ لَہ‘ وَاَشھَدُ اَنأَ مُحَمَّدًا عَبدُہٗ وَرَسُولُہٗ پڑھنا (بحر و فتح وش وع وکبیری) (۱۷) ہر عضوکے دھونے کے بعد درود شریف پڑھے (ع) پس ہر عضو کو دھوتے وقت چار چیزیں یعنی بسم اللہ الخ کلمۂ شہات، دعا اوردرودشریف پڑھی جائیں گی۔ ہدایہ کی عبارت سے مفہوم ہوتا ہے کہ ان میں