عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
د۔ حضرت عزرائیل علیہ السلام جو حکم الٰہی سے مخلوق کی ارواح قبض کرتے ہیں۔ ان کی ماتحتی میں اور بھی بے شمار فرشتے ہیں، نیک بندوںکی جان نکالنے والے فرشتے علیحدہ ہیں اور بدکردار بدکار بندوں کی جان نکالنے والے اور ہیں۔ ان کے علاوہ اور فرشتے یہ ہیں: ۱۔ چار فرشتے ہیں جن کو کراماً کاتبین (کاتبین کرام ) کہتے ہیں دو دن میںاور دو رات کو ہر ایک بندے کے سا تھ رہتے ہیں۔ ایک دائیں کندھے پر جو اس کی نیکی لکھتاہے اور دوسرا بائیں کندھے پر جواُس کی بدی لکھتا ہے۔ ۲۔ کچھ فرشتے انسان کی آفتوں اور بلاؤں سے حفاظت کرنے پر مقررہیں، بچوں بوڑھوں،کمزوروں کی اور جن لوگوں کے بارے میںاللہ تعالیٰ کاحکم ہوتاہے، اُن کی حفاظت کرتے ہیں، ا ن کو حفظہ کہتے ہیں۔ ۳۔ کچھ فرشتے انسان کے مرجانے کے بعد قبر میں اُس سے سوال کرنے پر مقرر ہیں جن میںسے دو فرشتے ہر انسان کی قبر میںآتے ہیں اور اُس سے سوال کرتے ہیں جن کو منکر نکیر کہتے ہیں۔ ۴۔ کچھ فرشتوں کو حکم ہے کہ دنیا میں گشت کرتے رہیں اور ایسی مجلسوں میں جہاں اللہ تعالیٰ کا ذکر ہوتا ہو، وعظ ہوتا ہو، قرآنِ مجید کی تلاوت ہو رہی ہو، درود شریف پڑھا جا رہا ہو، علم دین کی تعلیم ہو رہی ہو، حاضر ہوا کریں اور جس قدر لوگ وہاں حاضر ہوں، اُن سب کی حاضری کی گواہی اللہ تعالیٰ کے سامنے دیں۔دنیا میں جو فرشتے کام کرتے ہیں اُن کی صبح وشام تبدیلی ہوتی رہتی ہے، صبح کی نماز کے وقت رات والے فرشتے آسمانوں پر چلے