عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اس کے احکام کو بجا لانا ہے، نہ وہ عبادت سے تھکتے ہیں نہ اُن کا دل گھبراتا ہے، وہ گناہوں سے پاک ہیں۔آسمانوں اور زمین کے سارے انتظامات اللہ تعالیٰ نے ان کے متعلق کئے ہوئے ہیں۔ وہ بے شمار ہیں، ان کی تعداداللہ تعالیٰ کے سوا کوئی نہیں جانتا، ان میں چار فرشتے سب سے بزرگ، مقرب اور مشہور ہیں۔ الف۔ حضرت جبرئیل علیہ السلام جو سب فرشتوں سے زیاد ہ اللہ تعالیٰ کے مقرب فرشتے ہیں اور احکام خداوندی اور کتابیں اس کے نبیوں اور رسولوں پر لاتے رہے ہیں بعض مرتبہ انبیاء علیہم السلام کی مدد کرنے اور اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے دشمنوں سے لڑنے کے لئے بھی ان کو بھیجا گیا ہے اور بعض مرتبہ اللہ تعالیٰ نے ان کے ذریعے نافرمان بندوں پر عذاب بھی بھیجا ہے۔ ب۔ حضرت میکائیل علیہ السلام جو اللہ تعالیٰ کی تمام مخلوق کو د ن رات کی روزی پہنچانے اور بارش وغیرہ کے انتظامات پر مامور ہیں، ان کی ماتحتی میں بے شمار فرشتے کام کرتے ہیں، بعض بادلوں کے انتظام پر مقر ہیں، بعض ہواؤں اور بجلی کڑک وغیرہ پر، اور بعض دریاؤں، تالابوں اور نہروںوغیرہ پر مقرر ہیں، اور ا ن تمام چیزوں کاانتظام اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق کرتے ہیں۔ ج۔ حضرت اسرافیل علیہ السلام جو قیامت کے دن صور(کرما۔ بگل) پھونکیں گے اس کی تفصیل انشاء اللہ تعالیٰ قیامت کے بیا ن میںآئے گی۔