عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کہ ایسا کرے۔ (متفق علیہ) یعنی وضو کے باعث قیامت کے روز اعضائے وضو روشن ہوں گے، پس ان کو ان کی حد سے کچھ زائد دھو کر ان کی روشنی کو طویل کرے۔ ۵۔ حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جہاں تک مومن کے وضوکا پانی پہنچے گا وہاں تک اس کو جنت (میں) زیور پہنچے گا۔ (رواہ مسلم) ۶۔ حضرت عبدا للہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص وضو کے اوپر وضو کرے (یعنی جبکہ پہلے وضو سے کوئی فرض یا نفل عبادت کر چکا ہو) تو اس کے لئے وضو کے ثواب کے علاوہ) دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔ (رواہ الترمذی) ۷۔ حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول للہ ﷺ نے فرمایا کہ جنت کی کنجی نماز ہے اور نماز کی کنجی وضوہے۔ (رواہ احمد) ۸۔ حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایاکہ تم میں سے جو شخص وضو کرے پس پوری طرح وضو کرے اس کے بعد یہ (کلمہ شہادت) کہے اَشْھَدُ اَن لآّ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبدُہٗ وَرَسُولُہٗایک روایت میں ہے کہ یہ کہے اَشْھَدُ اَن لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیکَ لَہٗ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبدُہٗ وَرَسُولُہٗ تو اس کے لئے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دئیے جائیں گے کہ جس دروازے سے چاہے داخل ہوجائے (رواہ مسلم) یہ حدیثیں مشکوۃ شریف وجمع الفوائد کتاب الطہارۃ سے نقل کی گئی ہیں) ۹۔ گھر سے وضو کر کے نماز کے لئے مسجد جانے میں ہر قدم پر گناہ معاف ہوتے ہیں اور ثواب ملتاہے۔ (علم الفقہہ)