عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
جیساکہ دین کے دشمنوں سے بلاد اسلام کی سرحد کی نگہبانی کے لئے وہاں پر بیٹھنے کا ثواب ہے۔ (رواہ مسلم و الترمذی) ۲۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص وضو کرے اوراچھی طرح (یعنی سنن وآداب کے ساتھ) وضو کرے تو اس کے بدن سے (صغیرہ) گناہ نکل جاتے ہیں یہاں تک کہ اس کے ناخنوں میںسے بھی نکل جاتے ہیں۔ (متفق علیہ،) ۳۔ حضرت عبد اللہ صنابجی سے روایت ہے کہ رسول ﷺ نے فرمایا کہ جب کوئی مومن بندہ وضو کرتاہے اس اور کے لئے کلی کرتا ہے تو اس کے منہ سے گناہ نکل جاتے ہیں اور جب ناک میں پانی ڈال کراس کو صاف کرتاہے تو اس کی ناک سے گناہ نکل جاتے ہیں یہاں تک کہ اس کے ہاتھوں کے ناخنوں سے بھی نکل جاتے ہیں اور جب اپنے سر کا مسح کرتاہے تو اس کے سر سے گناہ نکل جاتے ہیں یہاں تک کہ اس کے دونوں کانوں سے بھی نکل جاتے ہیں اور جب اپنے دونوں پاؤں دھوتا ہے تواس کے دونو ں پاؤں سے بھی گناہ نکل جاتے ہیں یہاں تک کہ اس کے دونوں پاؤں کے ناخنوں سے بھی نکل جاتے ہیں، پھر اس کا مسجد کی طرف جانا اورنماز پڑھنا اس کے لئے (درجات کا) زیادہ ہوناہے۔ (رواہ مالک والنسائی) اسی مضمون کی ایک اور حدیث ابوہریرہ ؓسے مسلم شریف میںمروی ہے۔ ۴۔ حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول ﷺنے فرمایا کہ آثار وضو کی وجہ سے قیامت کے روز میری امت کو الغُرُّ المُحَجِّلُونَ ’’روشن پیشانی اورسفید اعضاوالے‘‘ کر پکار اجائے گا پس تم میں سے جو شخص چاہے کہ اپنی پیشانی کی روشنی کو طویل کرے تو اس کو چاہئے