عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
قدر ہوسکتا ہے اس میں کوتا ہی نہ کرے جب مدینہ منورہ پر نظر پڑے اور وہاں کے درخت نظر آئیں تو اور زیادہ درودشریف پڑھے اور دعا مانگے ۔ مدینہ منورہ میں داخل ہونا : جب مدینہ منورہ پہنچ جائے اس کی فصیل وعمارات نظر آئیں تو دورد شریف پڑھ کر یہ دعا پڑھے : ۔ ’’اَللّٰھُمَّ ھٰذَاحَرَمُ نَبِیِّکَ فَاجْعَلْہُ وِقَایَۃً لِّیْ مِنَ النَّارِ وَاَمَاناً مِّنَ الْعَذَابِ وَ سُوْئِ الْحِسَابُo ‘‘ اور اگر ہوسکے تو شہر میں داخل ہونے سے پہلے غسل کرے اور اگر داخل ہونے سے پہلے نہ ہوسکے تو داخل ہونے کے بعد غسل کرے، اگر غسل نہ کرسکے تو وضو کرلے مگر غسل افضل ہے پھر پاک صاف اور اچھے کپڑے پہنے ، نئے اور سفید کپڑے پہننا افضل ہے پھر اپنے بدن اور کپڑوں پر خوشبو لگائے اور جب گنبدِ خضرا پر نظر پڑے تو اس کی عظمت و فضیلت اور مجد وشرف کا استحضار کرے کیونکہ بالا جماع یہ بزرگ ترین مقام اور بلاخلاف سیدالقبور ہے ۱؎ جب شہر کے دروازے میں داخل ہوتو یہ پڑھے :۔ ’’ بِسْمِ اﷲِ مَاشَا ئَ اﷲُ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاﷲِ رَبِّ اَدْخِلْنِیْ مُدْخَلَ صِدْقٍ وَّاَخْرِجْنِیْ مُخْرَجَ صِدْقٍ وَّاجْعَلْ لِّیْ مِنْ لَّدُنْکَ سُلْطَانًا نَّصِیْرًاo اَللّٰھُمَّ افْتَحْ لِیْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ وَارْزُقْنِیْ مِنْ زِیَارَۃِ رَسُوْلِکَ صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَارَزَقْتَ اَوْلِیَائَکَ وَاَھْلَ طَاعَتِکَ وَوَفِّقْنِیْ فِیْہِ لِحُسْنِ الْاَدَبِ وَفِعْلِ الْخَیْرَاتِ وَترْکِ الْمُنْکرَاتِ وَانْقِذْنِیْ مِنَ النَّارِ وَاغْفِرْلِیْ وَارْحَمْنِیْ یَاخَیْرَ مَسْئُوْلٍo اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ لَّنَا فِیْھَا قَرَارًاوَّرِزْقاً حَسَناًo‘‘ اٰمین ۳؎ اور یہ بھی پڑھے ’’اَللّٰھُمَّ رَبَّ السَّمٰوَاتِ وَمَا اَظْلَلْنَ وَرَبَّ الْاَرْضِیْنَ وَمَا اَقْلَلْنَ وَرَبَّ الرِّیَاحِ وَمَاذَرَیْنَ اَسْئَلُکَ خَیْرَ ھٰذِہِ الْبَلَدَ ۃِ وَخَیْرَ اَھْلِھَا وَ خَیْرَ مَافِیْھَا وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ ھَا وَشَرِّ مَافِیْھَا وَشَرِّاَھْلِھَا، اَللّٰھُمَّ ھٰذَآ حَرَمُ رَسُوْلِکَ فَاجْعَلْ دُخُوْلِیْ فِیْہِ وِقَایَۃً لِیْ مِنَ النَّارِ وَاَمَاناً مِنَ الْعَذَابِ وَسُوْئِ الْحِسَابِo ‘‘۴؎ ۔اور شہر میں داخل ہوتے وقت اس کی حرمت کے لئے نہایت تواضع اور خشو وخضوع کی حالت میں