عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
رکھنا (۱۴) جمرئہ اولیٰ ووسطیٰ کے پاس رمی کرنے کے بعد دعا وغیرہ کے لئے نہ ٹھہرنا (۱۵) رمی کی مستحب کیفیت کو ترک کرنا ۔ شرطِ حلق وقصر (۱) حلق کے صحیح ومعتبر ہونے کے لئے حج کے احرام کی صورت میں قربانی کے پہلے دن کی طلوعِ فجر کے بعد اور عمرہ کے احرام کی صورت میں طوافِ عمرہ کااکثر حصہ ادا کرنے کے بعد اورمحصر کے حق میں ہدی ذبح ہونے کے بعد حلق کرانا۔ واجبات حلق وقصر (۱) (۱) چوتھائی سر کا حلق کرانا(۲) چوتھائی سر کا قصر کرانے کی صورت میں ایک سرانگشت (ایک پور) کے برابر بال کٹانا (۳) عورت کے سر کے بالوں کاقصر کرانا (۴) احرامِ حج والے کے لئے حلق کااس کے مخصوص وقت میں یعنی قربانی کے تین دن اور اس کی راتوں میں ہونا (۵) حج وعمرہ کے احرام والے کے لئے حلق کا اس کی مخصوص جگہ یعنی حدودِحرم میں ہونا ۔ سنن و مستحبات ومباحاتِ حلق (تعداد۹)