عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
(۱) تمام سر کے بال منڈانا یا کترانا (سنت) (۲) مردوں کے لئے سر کا حلق کرانا (سنت) قصر کرنا (مباح ) (۳) حلق وقصر کراتے وقت قبلہ روبیٹھنا (سنت) (۴) حلق یا قصر کرانے والے کے دائیں جانب سے مونڈنا شروع کرنا ( سنت) (۵) حلق یا قصر کے وقت اور حلق سے فارغ ہوکر تکبیر کہنا اور اپنے لئے اور والدین ومشائخ اور تمام مسلمانوں کے لئے دعا کرنا (مستحب ) (۶) حلق یا قصر کے بعد اپنے بالوں کو دفن کرنا ( سنت) (۷) حلق یا قصر کے بعد اپنے لبوں اورناخنوں کو کاٹنا اور زیرِ ناف کے بالوں کا مونڈنا (مستحب ) (۸) استرے سے سرمنڈانا (مستحب) (۹) تمام افعالِ حج یا عمرہ ادا کرنے کے بعد خود اپنا سر یا کسی احرام والے ایسے شخص کا سرمونڈنا جو افعالِ حج یاعمرہ اد ا کرچکا ہے ( مباح ) محرماتِ ومکروہاتِ حلق(۲) (۱) عورتوں کے لئے بلاضرورت سرمنڈانا (۲) حلق وقصر کرنے میں صرف چوتھائی سرپر اکتفا کرنا۔ طوافِ زیارت وطوافِ وداع