عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
عقبہ پر رمی کرنے کے لئے مزدلفہ سے سات کنکریاں لینا (۱۴) کنکریوں کو رمی کرنے سے پہلے دھولینا (۱۵) چوتھے روز کی رمی کے لئے منیٰ میں ٹھہرنا (۱۶) رمی کو مستحب طریقے سے ادا کرنا۔ محرماتِ رمی (۳) (۱) پہلے دن جمرئہ عقبہ کی رمی پر حلق کو مقدم کرنا (۲) اکثر عدد سے زائد یعنی سات میں سے تین اور اکیس میں سے دس کنکریاں نہ مارنا (۳) رمی کو ادا کے وقت سے مؤخر کرنا یعنی قضا کردینا ۔ مکروہاتِ رمی (۱۵) یہ سنن ومستحباتِ رمی کے بالمقابل ہیں (۱) پہلے دن کی رمی بلاعذر زوال کے بعد کرنا اور چوتھے دن کی رمی بلا عذر زوال سے پہلے کرنا۔(۲) بڑے پتھر یا کنکر سے رمی کرنا (۳) بڑے پتھر کوتوڑ کر رمی کے لئے ٹکڑے کرنا (۴) جمرہ کے نزدیک کی کنکریاں لے کر رمی کرنا (۵) مسجد سے کنکریاں لے کر رمی کرنا ( ۶) کنکریوں کو نجس جگہ سے لینا (۷) مقررہ تعداد سے زیادہ رمی کرنا (۸) رمی کے وقت مسنون جہت کو ترک کرنا (۹) جمرہ سے بقدرِ مسنون فاصلہ پرکھڑا نہ ہونا (۱۰) جمرات کے درمیان ترتیب کا ترک کرنا (۱۱) کنکریوں کو پھینکنے کی بجائے رکھ دینا یا ڈال دینا (۱۲) پے درپے نہ پھینکنا (۱۳) مسنون وقت کا لحاظ نہ