عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
دنوں میں گیارہ کنکریاں مارنا رکن ہے اور دس کنکریاں اور مارنا واجب ہے (۳) رمی کا ادا کے وقت میں واقع ہونا اور اتنی تاخیر نہ کرنا کہ وقت قضا ہوجائے۔ (۱) کنکریاں پے درپے پھینکنا (۲) پہلے دن کے علاوہ باقی تین دنوں میں رمی کرنے میں جمروں کے درمیان ترتیب کا ہونا (۳) جمرئہ اولیٰ کے پاس قبلہ کی طرف منہ کرکے اس طرح کھڑا ہونا کہ جمرہ ستون کا اکثرحصہ اس کے داہنی جانب رہے اور جمرئہ وسطیٰ کے پاس بھی جمرئہ اولیٰ کی طرح کھڑا ہونا لیکن یہاں بائیں جانب اور زیادہ میلان ہو اور جمرئہ عقبہ کے پاس اس طرح کھڑا ہوکہ منیٰ اس کے دائیں جانب ہو اور کعبہ معظمہ اس کے بائیں جانب اور جمرہ اس کے سامنے ہو (۴) جمرئہ عقبہ پرسوار ہوکر رمی کرنا اور جمرئہ اولیٰ ووسطیٰ پر پیادہ پا کھڑے ہوکر رمی کرنا (۵) جمرہ سے پانچ ہاتھ یا اس سے زیادہ فاصلہ پر کھڑے ہوکر رمی کرنا (۶) اپنے دائیں ہاتھ سے رمی کرنا (۷) ہر کنکری پھینکتے وقت بِسْمِ اﷲ ِ اَﷲُ اَکْبَرُ کہنا (۸) جمرئہ اولیٰ ووسطیٰ کی رمی کے بعد تکبیر ، تہلیل ،تحمید اور دعا کے لئے قبلہ کی طرف منہ کرکے کھڑا ہونا (۹) دعا کے وقت ہر دعا کی طرح دونوں ہاتھوں کو کندھوں کے برابر تک اٹھانا اور خشو ع وخضوع کے ساتھ دعا واستغفار وغیرہ کرنا اور دیر تک قیام کرنا (۱۰) حدثِ اصغر واکبر سے پاکی کی حالت میں رمی کرنا (۱۱) تمام ایامِ رمی میں مسنون وقت میں رمی کرنا (۱۲) کنکریوں کا باقلہ یا کھجور کی گٹھلی کے برابر ہونا (۱۳) پہلے دن جمرئہ