عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کے فاصلہ سے زیادہ پر نہ گر نا (۴) کنکریوں کا جمرہ میں پھینکنے والے کے فعل سے گرنا (۵) ہر جمرہ پر سات کنکریاں علیحدہ علیحدہ مارنا (۶) عذر نہ ہوتو رمی خود کرنا (۷) کنکریوں کا جنسِ زمین سے ہونا (۸) رمی کے وقت میں رمی کرنا ۔ رکنِ رمی (۱) اکثر عددکی رمی کرنا یعنی پہلے دن سات کنکریوں میں سے چار یا زیادہ کنکریاں مارنا اور باقی دنوں میں اکیس میں سے گیارہ یا زیادہ کنکریاں مارنا (لباب المناسک وغنیہ الناسک میں اس کو شرائط رمی میں شمار کیا ہے اور شارح لباب ملا علی القاری نے اس کو رکن ِ رمی کہا ہے ) واجباتِ رمی (تعداد ۳) سنن ومستحباتِ رمی (تعداد ۱۶) (۱) رمی کو حلق پر مقدم کرنا (۲) عدد رمی کے اکثر حصہ سے زائد کنکریاں مارکر تعداد پوری کرنا یعنی پہلے دن چار کنکریاں مارنا رکن ہے اور تین کنکریاں مزید مارنا واجب ہے اور باقی