عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
رکن وقوفِ مزدلفہ (۱) وقوف مزدلفہ کا رکن یہ ہے کہ وقوف طلوعِ فجر کے بعدمزدلفہ میں واقع ہو لیکن کسی عذر مثلاً ضعف یا مرض کی وجہ سے اس کا ترک کرنا جائز ہے عورت کے حق میں ہجوم بھی عذر ہے۔ واجبات وقوفِ مزدلفہ (۲) (۱) مزدلفہ میں وقوف کے وقت ایک لمحہ وقوف کرنا جیسا کہ وقوفِ عرفات کا حکم ہے (۲) نماز مغرب وعشا کو شرائط ِ جمع کے ساتھ جمع کرنا ۔ سننِ وقوفِ مزدلفہ (تعداد ۳) (۱) دسویں ذی الحجہ (عید الاضحی کی رات صبح تک مزدلفہ میں گزارنا (۲) وقوفِ مزدلفہ کو طلوعِ آفتاب سے ذرا پہلے تک دراز کرنا (۳) مزدلفہ سے امام کے ساتھ طلوعِ آفتاب سے کچھ پہلے منیٰ کی طرف روانہ ہونا۔ وقوفِ مزدلفہ کے مستحبات وآداب(تعداد ۸)