عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کے وقت صدقہ وغیرہ اعمال خیر بکثرت کرنا (۲۱) دعا ،تکبیر وتہلیل ،تلبیہ استغفار ،تلاوتِ قرآن ودرودشریف کی کثرت میں کوتاہی نہ کرنا ۔ محرمات وقوفِ عرفات(۱) صرف ایک ہے اور وہ واجب کاترک ہے یعنی سورج غروب ہونے سے پہلے حدودِ عرفات سے نکل جانا۔ مکروہات وقوفِ عرفات (تعداد ۸) (۱) جمع بین الصلوٰتین کے بعد وقوف میں تاخیر کرنا (۲) عام راستہ پر قیام اور وقوف کرنا (۳) امام کا زوال سے پہلے خطبہ پڑھنا (۴) غفلت کیساتھ یعنی حضورِ قلب کے بغیر وقوف کرنا (۵) غروب آفتاب کے بعد عرفات سے روانہ ہونے میں بلا عذر تاخیر کرنا (۶) غروب آفتاب سے پہلے روانہ ہونا جبکہ عرفات کی حدود سے غروب سے پہلے نہ نکلے (۷) مغرب وعشا کی نماز عرفات میں یا مزدلفہ پہنچنے سے پہلے راستہ میں پڑھنا بلکہ ایسا کرنا حرام ہے (۸) عرفات سے واپسی پر راستہ میںایسا تیز چلنا کہ جس سے دوسروں کو تکلیف نہ ہو ۔ شرائط صحتِ وقوفِ مزدلفہ (۴) (۱) تقدیم ِ احرامِ حج (۲) تقدیمِ وقوفِ عرفہ (۳) زمانہ (۴) مکان۔