عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
(۱)اذکار اور دعاؤں میں مشغول رہنا (۲) صفا ومروہ پر اذکار اور دعاؤں کا تین مرتبہ تکرار کرنا (۳)صفا مروہ پر دیر تک ٹھہرنا (۴) خشوع وخضوع کے ساتھ سعی کرنا (۵) اگر سعی کے اکثر پھیرے ادا ہونے سے پہلے اس کے پھیروں میں زیادہ وقفہ ہوجائے تو نئے سرے سے سعی کرنا (۶) سعی کے ختم ہونے پر مسجد الحرام میں آکر دورکعت نماز نفل پڑھنا (۷) حدثِ اصغر سے پاک ہونا اور بدن ولباس کانجاستِ حقیقیہ سے پاک ہونا ۔ مباحاتِ سعی (تعداد ۳) (۱) ضرورت کی وقت جائز کلام کرنا (۲) پانی وغیرہ پینا یا کوئی تھوڑی سی چیز کھانا جس سے زیادہ وقفہ نہ ہونے پائے(۳) کسی عذر کی وجہ سے چکروں کے پے درپے ہونے کو ترک کرنا مثلاً فرض نماز یا جنازہ کی جماعت میں شمولیت وغیرہ کے باعث (واپس آکر اس سے آگے سعی کرے جہاں سے چھوڑگیا تھا)۔ مکروہاتِ سعی (تعداد ۷) (۱) سعی کے پھیروں میں بلا عذر پے درپے کو ترک کرنا (۲) بلا عذر سواری پر سعی کرنا (۳) سعی کے دوران خرید وفروخت یا بلا ضرورت بات چیت کرنا (۴) صفا اور مروہ کے اوپر نہ چڑھنا (۵) مردوں کا میلین کے درمیان دوڑ کر نہ چلنا اور میلین کے علاوہ دوڑ کر چلنا (۶) سعی کو بلا عذر طواف یاایامِ نحر سے مؤخر کرنا (۷) سترکُھلا ہونے کی حالت میں سعی کرنا۔