عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
(۱) سعی کا ایسے طواف کے بعد ہونا جو حدثِ اکبر (جنایت وحیض ونفاس ) سے پاک ہونے کی حالت میں کیا ہو (۲) سعی کے سات چکروں میں سے چار چکر سعی کی شرط اور باقی تین چکر واجب ہیں (۳) اگر کوئی عذر نہ ہوتو پیدل سعی کرنا (۴) عمرہ کی سعی کے اخیر تک عمرہ کااحرام باقی رہنا (۵) صفا ومروہ کے درمیان پورا فاصلہ طے کرنا (۶) صفا سے شروع کرنا اور مروہ پر ختم کرنا ۔ سننِ سعی (تعداد ۱۰) (۱) طواف ودوگانہ طواف کے بعد سعی کے لئے جانے سے پہلے حجرِ اسود کااستلام کرنا ( ۲) سعی کا طواف کے متصل ہونا ، کسی عذر کی وجہ سے تاخیر ہونے میں مضائقہ نہیں (۳) صفا اور مروہ پر چڑھنا (۴) صفا ومروہ پر چڑھنے کے بعد قبلہ روکھڑا ہونا (۵) سعی کی نیت کرنا (۶) سعی کے چکروں کا پے درپے کرنا (۷) مردوں کا ہر چکر میں میلین کے درمیان دوڑ کر چلنا اور باقی حصہ میںاطمینان سے چلنا ، عورتوں کا تمام فاصلہ اطمینان سے طے کرنا (۸) ستر ڈھانپ کر سعی کرنا (۹) سعی کرتے وقت حدثِ اکبر ( جنابت وحیض ونفاس ) سے پاک ہونا (۱۰) سعی کا ایسے طواف کے بعد ہونا جو حدثِ اصغر اور نجاستِ حقیقیہ سے پاکی کی حالت میں کیا ہو ۔ مستحباتِ سعی (تعداد ۷)