عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اسود اور رکن ِ یمانی کے علاوہ کسی اور جگہ استلام کرنا (۲۲) بلا عذر جوتے پہن کر طواف کرنا لیکن بلا عذر موزے پہن کر طواف کرنا مکروہ نہیں ۔ شرائطِ سعی (تعداد ۶) (۱) سعی خود کرنا اگرچہ سواری یا کسی کے کندھے وغیرہ پر ہو (۲) پورا طواف یا اس کا اکثر حصہ یعنی چار یا زیادہ چکر اداکرنے کے بعد سعی کرنا (۳) حج یا عمرہ کے احرام کا سعی پر مقدم ہونا (۴) سعی کا اکثر حصہ یعنی چار چکر ادا کرنا (۵) حج کی سعی اس کے وقت یعنی حج کے مہینوں میں کرنا (۶) صفا اور مروہ کے درمیانی فاصلہ کا بیشتر حصہ طے کرنا ۔ رکنِ سعی (۱) سعی کا صفا ومروہ کے درمیان ہونا ، یعنی صفا ومروہ کی اصل چوڑائی سے اِدھر ُادھر نکل کر سعی نہ کرے۔ واجباتِ سعی (تعداد۶)