عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
شروع کرنا(۷) بیت اﷲ کی طرف سینہ کرکے طواف کا کچھ حصہ ادا کرنا (۸) طواف کے واجبات میں سے کسی واجب کوترک کرنا ۔ مکروہاتِ طواف (۲۲) (۱) مباح کلام بلا ضرورت کرنا (۲) خریدوفروخت کرنا یااس کے متعلق گفتگو کرنا (۳) ایسا شعر پڑھنا جو حمد وثنا یا نصیحت وترغیب وترہیب سے خالی ہو (۴) ذکر یا دعا یا قرآن مجید بلند آواز سے پڑھنا یا کسی اور وجہ سے آواز بلند کرنا (۵) ناپاک کپڑوں میں طواف کرنا (۶) اضطباع ورمل کو بلا ضرورت ترک کرنا (۷) حجرِ اسود کا استلام ترک کرنا (۸) طواف کی نیت کرتے وقت حجرِ اسود کے مقابل آنے سے پہلے کسی اور جگہ دونوں ہاتھوں کا اٹھانا (۹) بیت اﷲ کی طرف منہ ہونے کے حالت میں طواف شروع کردینا (۱۰) طواف کے چکروں کو پے درپے نہ کرنا (۱۱) طواف کرتے ہوئے بیت اﷲ کے کسی کونے پر دعا کے لئے کھڑا ہونا (۱۲) دورانِ طواف کھانا کھانا (۱۳) دویازیادہ طوافوں کو اس طرح ایک ساتھ کرنا کہ درمیان میں دوگانہ طواف نہ پڑھے لیکن جس وقت میں نماز پڑھنا مکروہ ہے اس میں لگاتار کئی طواف کرنا مکروہ نہیں ہے (۱۴) خطبہ کے وقت طواف کرنا خواہ خاموش رہ کر کرے (۱۵) فرض نماز کی تکبیر اقامت کے وقت طواف شروع کرنا (۱۶) پیشاب یا پاخانہ یا ریح کے غلبہ کے وقت اور بھوک اور غصے کی حالت میں طواف کرنا (۱۷) طواف کے لئے کمر میں پٹکا باندھنا (۱۸) طواف کی حالت میں دعا کے لئے ہاتھ اٹھانا ،نماز کی طرح ہاتھ باندھنا اورکولھے یا گردن پر ہاتھ رکھنا (۱۹) بلا ضرورت طواف سے باہر نکلنا (۲۰) رکن ِ یمانی کی طرف استلام کے لئے ہاتھ سے اشارہ کرنا لیکن امام محمدؒ کے نزدیک مکروہ نہیں (۲۱) حجرِ