عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
محرماتِ طواف (تعداد ۸) (۱) مباح کلام کرنا (۲) سلام کرنا (۳) چھینک آنے پر الحمد اﷲ کہنا (۴) شرعی مسائل کا بتا نا اور دریافت کرنا (۵) کسی ضرورت کے باعث طواف کو درمیان میںچھوڑکر چلے جانا (۶) پانی وغیرہ پینا یا کوئی اور تھوڑا سا کام کرنا (۷) پاک جوتے یا موزے پہن کر طواف کرنا (۸) اذکار اوردعاؤں کو ترک کرنا (۹) اپنے دل میں قرآن مجید پڑھنا (۱۰) مباح شعر پڑھنا یا نظم کرنا (۱۱) عذر کی وجہ سے سوار ہوکر یا کسی کے کندھے وغیرہ پر چڑھ کر طواف کرنا (۱۲) رکنِ یمانی کااستلام ترک کرنا ۔ (۱) حدثِ اکبر (جنابت یا حیض یا نفاس ) کی حالت میں طواف کرنا سخت حرام ہے اور حدث اصغر (بے وضو ہونے کی حالت میں طواف کرنا اس سے کم درجہ کاحرام ہے (۲) بالکل ننگا ہونے یا چوتھائی عضو یا اس سے زیادہ ستر کھلا ہونے کی حالت میں طواف کرنا (۳) بلاعذر سوار ہوکر یا کسی کے کندھے وغیرہ پر چڑھ کر یا پیٹ یا گھٹنوں کے بل یا اُلٹا ہوکر یا اُلٹی جانب سے طواف کرنا (۴) طواف کرتے ہوئے حطیم کے بیچ میں سے گزرنا اور حطیم کو طواف میں شامل نہ کرنا (۵) طواف کا کوئی چکر یا چکر کا کوئی حصہ ترک کردینا (۶) بعض فقہا کے نزدیک حجرِ اسود کے علاوہ کسی اور جگہ سے طواف