عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
(تعداد ۱۶) (۱) طواف کو حجرِ اسود کے دائیں جانب سے شروع کرنا ( ۲) تین بار حجر ِ اسود کو بوسہ دینا (۳) رکن ِ یمانی کا استلام کرنا (چھونا ) (۴) طواف کرتے ہوئے ماثورہ وغیر ماثورہ دعاؤں کا پڑھنا (۵) دعاؤں اوراذکار کا آہستہ پڑھنا (۶) مردوں کا بیت اﷲ شریف کے قریب سے طواف کرنا اور عورتوں کا بیت اﷲ شریف سے دور ہوکر یعنی مطاف کے کنارے کے قریب سے طواف کرنا (۷) بیت اﷲ کے پشتہ کے باہر سے طواف کرنا (۸)اگر طواف کا اکثر حصہ یعنی چار چکر ادا کرنے سے پہلے ترک کردیا ہو یا پورا طواف یا کچھ حصہ مکروہ طریقے پر کیا ہو تو نئے سرے سے اس طواف کو ادا کرنا (۹) غیر ضروری مباح کلام کو ترک کرنا (۱۰) خشوع وخضوع کے خلاف امور کا ترک کرنا (۱۱) حضورِ قلب میں خلل ڈالنے والے امور سے نظر کو بچانا (۱۲) طواف کو ہر اس قول وفعل وغیرہ سے پاک رکھنا جس کو شرع پسند نہ کرتی ہو ( ۱۳) طواف کے ختم پر ملتزم سے لپٹنا (۱۴) ہر دفعہ نماز دوگانہ طواف کے بعد آبِ زمزم پینا۔ (۱۵) طواف میں نزدیک نزدیک قدم رکھنا ۔(۱۶) شدید گرمی اور بارش کی حالت میں طواف کرنا۔۔ مباحاتِ طواف (تعداد ۱۲)