عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
(تعداد ۷) (۱) طہارت یعنی حدثِ اکبر وحدثِ اصغر سے پاک ہونا (۲) ستر ڈھانپنا (۳) اگر پیدل چلنے پر قادر ہوتو پیادہ طواف کرنا ( ۴) اپنی دائیں جانب سے طواف شروع کرنا یعنی حجرِ اسود سے دروازے کی طرف چلنا (۵) حطیم کو شامل کرکے طواف کرنا ( ۶) طواف کے چار چکروں کے ساتھ تین چکر اور ملا کر سات چکر پورے کرنا (۷) ہر طواف کے بعد دوگانہ طواف پڑھنا ۔کسکالالل ہہہکاکفک کجکاژعژ ژ سننِ طواف(تعداد ۱۰) (۱) طوافِ حج وطوافِ عمرہ میں اضطباع کرنا (۲) طوافِ حج وطوافِ عمرہ کے پہلے چکروں میں رمل کرنا اور باقی تین چکروں میں رمل نہ کرنا (۳) طواف شروع کرتے وقت حجرِ اسود کے سامنے منہ کرنا (۴) ہر چکر میں حجرِ اسود کے سامنے تکبیر کہنا ( ۵) طواف شروع کرتے وقت حجرِ اسود کے سامنے کھڑے ہوکر تکبیر کہتے وقت دونوں ہاتھوں کو اٹھانا (۶) استلام یعنی ہر چکر میں حجرِ اسود کو بوسہ دینا (۷) طواف کے بعد سعی کے لئے جانے سے پہلے حجرِ اسود کو بوسہ دینا (۸) حجرِ اسود سے طواف کی ابتدا کرنا (۹) طواف کے تمام چکر پے درپے کرنا (۱۰) طواف کرنے والے کے بدن ولباس اور مکان طواف کا نجاستِ حقیقیہ سے پاک ہونا ۔ مستحباتِ طواف