عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
مباحاتِ احرام (تعداد۲۸) (۱) نہانا جبکہ مَیل دور کرنے کے لئے نہ ہو (۲) پانی میں غوطہ لگانا ( ۳) حمام میں داخل ہونا (۴) کپڑے دھونا (۵) انگوٹھی پہننا (۶) ہتھیار باندھنا (۷) دشمن سے شریعت کے حکم کے موافق جنگ کرنا (۸) ہمیانی یا پیٹی باندھنا (۹) گھر، خیمہ ،چھتری ، شغدف عماری یا کسی اور چیز کے سایہ میں بیٹھنا (۱۰) بغیر خوشبو کا سرمہ لگانا جبکہ زینت کا قصد نہ ہو (۱۱) آئینہ دیکھنا (۱۲) مسواک کرنا (۱۳) دانت نکلوانا (۱۴) ٹوٹے ہوئے ناخن کاٹنا (۱۵) بال دور کئے بغیر فصد لینا یا پچھنے لگوانا (۱۶)پڑبال نکالنا (۱۷) بدن کھجانا لیکن بال نہ ٹوٹیں (۱۸) بغیر سلا ہوا ہر قسم کا مباح کپڑا پہننا (۱۹) ٹوٹے ہوئے عضو پر پٹی باندھنا (۲۰) انجیکشن یا ٹیکہ لگوانا (۲۱) سراور منہ کے علاوہ سب بدن کو ڈھانپنا (۲۲) چارپائی طشت خوانچہ وغیرہ سرپر اٹھانا (۲۳) موذی جانوروں کو مارنا (۲۴) بغیر خوشبو کا پان کھانا (۲۵) ایسا شعر پڑھنا یا بنانا جس میں گناہ کی بات نہ ہو (۲۶) گھریلوحلال جانوروں کو ذبح کرنا (۲۷) اپنا یا کسی کا نکاح کرنا (۲۸) عطر فروش کی دکان میں بیٹھنا۔ محرمات وممنوعات احرام ومفسد احرام (۸×۱) (۱) سِلا ہوا کپڑا پہننا (۲) خوشبو استعمال کرنا (۳) تیل لگانا (۴) بدن کے کسی حصے سے بال دور کرنا (۵) ناخن کاٹنا (۶) رفث وفسوق وجدال (۷) جماع اور اس کے محرکات ( ۸) خشکی کے شکار کو مارنا (۱) وقوفِ عرفات سے پہلے جماع کرنے سے حج اور اس کا احرام فاسد