عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
جگہ ہے ۔ میقات : وہ مقام جہاں سے مکہ معظمہ جانے والے کے لئے احرام باندھنا واجب ہے۔… میقاتی : میقات کا رہنے والا ۔… میلین اخضرین : صفااور مروہ کے درمیان ایک خاص حصہ میں سبز پتھر کے دوستون لگے ہوئے ہیں جن کے درمیانی حصہ میں سعی کرنے والے دوڑ کر چلتے ہیں ۔… وقوفِ : لغت میں اس کے معنیٰ ٹھہرنا ہیں اور احکامِ حج میں اس سے مراد میدانِ عرفات یا مزدلفہ میں خاص وقت میں ٹھہرنا ہے ۔… ہدی : وہ جانور جو حرم میں قربانی کرنے کے لئے حاجی ساتھ لے جاتا ہے یوم الترویہ : آٹھویں ذی الحجہ کو کہتے ہیں ۔… یومِ عرفہ : نویں ذی الحجہ ، جس روز حج ہوتا ہے اور حجاج عرفات میں وقوف کرتے ہیں ۔… یلملم : مکہ معظمہ سے جنوب کی طرف دومنزل پر ایک پہاڑ ہے اس کو سعدیہ بھی کہتے ہیں یہ پاکستان ،ہندوستان اور یمن سے آنے والوں کی میقات ہے ۔ (معلم الحجاج وعلم الفقہ وغیرہما تصرفاً) نقشہ افعالِ عمرہ و حج افعالِ عمرہ حکم افعالِ حج افراد