عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
طواف کے پہلے تین چکروں میں اکڑ کر شانہ ہلاتے ہوئے قریب قریب قدم رکھ کر ذرا تیزی سے چلنا ۔… رمی : ایک خاصی مقام پر کنکریاں مارنا۔… زمزم شریف : مسجدِ حرام میں بیت اﷲ شریف کے قریب ایک مشہور چشمہ جواب کنوئیں کی شکل میں ہے جس کو حق تعالیٰ نے اپنی قدرت سے حضرت اسمعٰیل علیہ السلام او ر ان کی والدہ کے لئے جاری کیا تھا اس کے فضائل احادیث میںوارد ہیں ۔ … سعی : صفااورمروہ کے درمیان سات چکر لگانا۔… شوط : حجرِ اسود سے شروع کرکے بیت اﷲ شریف کے گرد ایک چکر لگانا۔… صفا : بیت اﷲ شریف کے قریب جنوبی جانب ایک چھوٹی سے پہاڑی ہے جس سے سعی شروع کی جاتی ہے ضب : منیٰ کی ایک پہاڑی کانام ہے جو مسجدِ خیف سے ملی ہوئی ہے ۔… طواف : حجرِ اسود سے شروع کرکے بیت اﷲ شریف کے گرد سات چکرلگانا۔ عرفات یاعرفہ : مکہ معظمہ سے تقریباً نو میل مشرق کی طرف ایک پہاڑ کا نام ہے اور وہاں ایک میدان ہے جہاں کے لئے حجاج ۹؍ذی الحجہ کو جمع ہوتے ہیں ۔…عمرہ : حل یا میقات سے احرام باندھ کر بیت اﷲ شریف کا طواف کرنا ، سعی صفامروہ کرنا اور سرمنڈانا ۔…قارن : حجِ قران کرنے والا۔… قران : حج اور عمرہ دونوں کاایک ساتھ احرام باندھ کر پہلے عمرہ پھر حج کرنا ۔… قرن : نجد سے آتے ہوئے مکہ معظمہ سے تقریباً ۴۲ میل پر ایک پہاڑ ہے جو نجدیمن ،نجدحجاز اور نجدِ تہامہ سے آنے والوں کی میقات ہے ۔… قصر :بالوں کوکتروانا۔… متمتع : حجِ تمتع کرنے والا ۔… مُحْرِمْ : احرام باندھنے والا ۔… مُحصّب : مکہ معظمہ کے متصل منیٰ کی جانب ایک مقام ہے آج کل اس کو معابدہ کہتے ہیں ۔… محسّر : مزدلفہ سے مِلا ہوا ایک میدان ہے جہاں سے جلدی گزرنا چاہئے کیونکہ اس جگہ اصحابِ فیل پر عذاب نازل ہوا تھا یہاں وقوفِ مزدلفہ کرنا جائز نہیں ہے ۔… مدعی : دعامانگنے کی