عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
پر جھول ڈالنا۔…تحلیق : بالوں کو منڈانا ۔… تسبیح : سبحان اﷲ کہنا۔تقصیر : بالوں کو کتروانا ۔…تقلید : بالوں یاکپڑے کی رسی بناکر اس میں جوتی کاٹکڑا یا کسی درخت کی چھال وغیرہ باندھ کر قربانی وہدی کی گردن میں ڈال دینا تاکہ ہر شخص اس کو دیکھ کر سمجھ لے کہ یہ ہدی ہے اور اس سے مزاحمت نہ کرے ،اس رسی کو قلادہ کہتے ہیں ۔ تکبیر : اﷲ اکبر کہنا۔… تلبیہ : ’’ لَبَّیْکَ اَللّٰھُمَّ لَبَّیْکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ لَبَّیْکَ ،اِنَّ الْحَمْدَوَالنِّعْمَۃَ لَکَ وَالْمُلْکَ، لَاشَرِیْکَ لَکَ ‘‘پڑھنا۔… تلبید : احرام باندھنے سے پہلے گوند کا بالوں میں لگالینا تاکہ بال ٹوٹنے سے محفوظ رہیں ۔ تمتع : اول عمرہ کا حرام باندھ کر حج کے مہینوں میں عمرہ کرنا پھر اسی سال سفر میں حج کا احرام باندھ کر حج کرنا ۔…تہلیل : کلمہ طیبہ ، لَآ اِلٰہَ اِلَّااﷲُ مُحَمَّد’‘ رَّسُوْلُ اﷲِ کہنا ۔جبلِ ثُبیر : منیٰ میں ایک پہاڑ ہے جبلِ رحمت : میدانِ عرفات میں ایک پہاڑ ہے ۔ جبلِ قزح : مزدلفہ میںایک پہاڑ ہے جُحفہ :رابغ کے قریب مکہ معظمہ سے تین میل منزل پر ایک مقام ہے جو شام سے آنے والوں کی میقات ہے ۔… جمرات یا جمار : منیٰ میں تین مقام ہیں جہاں تقریباً قدآدم ستون بنے ہوئے ہیں، اُن پر کنکریاں ماری جاتی ہیں، ان میں سے جو مسجدِ خیف کے قریب مشرق کی طرف ہے اسکو ’’جمرۃ الاولیٰ‘‘ کہتے ہیں اور اس کے بعد مکہ معظمہ کی طرف درمیان والی کو’’جمرۃ الوسطیٰ ‘‘ اور اس کے بعد والے کو ’’جمرۃ الکبریٰ ‘‘جمرۃ العقبہ اور جمرۃ الاخریٰ کہتے ہیں ۔جنّت المعلیٰ : مکہ معظمہ کا بابرکت مشہور قبرستان ۔… حاج :حج کرنے والے کوکہتے ہیں ۔… حج : ایک مخصوص زمانہ میں احرام باندھ کر بیت اﷲ شریف کا طواف وقوفِ عرفہ وغیرہ افعال ِ حج اداکرنا۔…حجرِ اسود : یہ ایک سیاہ رنگ کا پتھر ہے جو جنت سے نازل ہواتھا ، یہ پتھر بیت اﷲ شریف کے جنوب مشرقی گوشہ میں قدِ آدم