عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
پر صدقہ کرنا واجب ہوگا اوراگر وہاں فقرا موجود نہ ہوں تو اونٹ کو نحر اور گائے کو ذبح کرنے کے بعد اس کے قلادہ (پٹہ) اور کوہان کو اس کا خون لگادے یہ اس بات کی علامت ہے کہ یہ ایسی ہدی ہے جس کا کھانا صرف فقرا کو جائز ہے مالدار کو جائز نہیں ہے لیکن اگر وہ ہدی ہلاکت کے قریب یا چلنے سے عاجز تو نہیں ہوئی لیکن اس قدر زیادہ عیب دار ہوگئی کہ جس سے ہدی کا واجب ادا نہیں ہوسکتا تواس کو حدود ِ حرم کے علاوہ راستہ میں ذبح کردینا جائز نہیں ہے بلکہ اس کو حدودِ حرم میں لے جاکر ذبح کرنا چاہئے اس لئے کہ اس کو ہانک کر حدودِ حرم میں لے جانا ممکن ہے ۲؎ (۳) اگر نفلی ہدی حدود حرم میں پہنچ کر قربانی کے دن سے پہلے عیب دار ہوجائے اگر اس میں اتنا زیادہ نقص آگیا ہو جس کی وجہ سے واجب ادا نہیں ہوسکتا تواس کو ذبح کرے اور اس کا گوشت صدقہ کردے، اس میں سے خود نہ کھائے اور اگر نقص اتنا تھوڑا سا ہے کہ واجب کے ادا ہونے کا مانع نہیں ہے تو اس کو ذبح کرے اور اس کے گوشت کو صدقہ کرے اور خود بھی کھائے لیکن تمتع ( وقران) کی ہدی کا حکم اس کے خلاف ہے کہ اگر حدودحرم میں پہنچنے کے بعد قربانی کے دن سے پہلے زیادہ عیب دار ہوجائے اور وہ اس کو ذبح کردے تو وہ اس کے لئے کافی نہیں ہوگی ۳؎ (۴) اگر کسی نے ہدی خریدی پھر وہ ہدی گم ہوگئی یا چوری ہوگئی اور اس نے اس کی جگہ دوسری ہدی خریدی اور اس کو ہدی کی نیت سے اپنے اوپر واجب کیا یا پٹہ ڈال کر حرم کی طرف ہانکا پھر پہلی ہدی مل گئی تو دونوں کو ذبح کرنا افضل ہے اور اس کے لئے یہ بھی جائز ہے کہ دونوں میں سے جس کو چاہے ذبح کرے اور جس کو چاہے بیچ دے، پس اگر اس نے پہلی بکری کو ذبح کیا اور دوسری کو بیچ ڈالا تو اس کے لئے کافی ہے کیونکہ دوسری اس