عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
شہر سے پٹہ ڈالے اور اگر اپنے ہمراہ لے جائے تو جہاں سے احرام باندھے وہاں سے پٹہ ڈالنا سنت ہے ۴؎ (۲)اونٹ کو کوہان میں اتنا ہلکا شگاف دینا کہ صرف کھال میں شگاف آئے اور خون نکل آئے اور اس خون کو کوہان پر مل دینا اشعار کہلاتا ہے، جو شخص اشعار کرنا اچھی طرح جانتا ہے اس کو ہدی کے اونٹ میں اِشعار کرنا مستحسن ہے تاکہ رسول اﷲ ﷺ کا اتباع ہوجائے ہمارے مشائخ نے اسی طرح کہا ہے اور جو شخص اِشعار کرنابالکل نہ جانتا ہو یا اچھی طرح نہ جانتا ہو اور زخم جسم کے اندر تک سرایت کرنے کا اندیشہ ہوتو امام ابو حنیفہؒ کے نزدیک اِشعار مکروہ ہے ۵؎ (۳)ہدی کو لے جاتے وقت پیچھے سے ہانکنے کو عربی میں سَوْق کہتے ہیں اور آگے سے رسی پکڑ کر کھینچنے کو قَوْد کہتے ہیں ، سَوْق قَوْد سے افضل ہے لیکن اگر پیچھے سے ہانکنا دشوار ہوتو آگے سے کھینچ کرلے جائے ۱؎ ۔ (تقلید واشعار وسوق وقود کی تفصیل احرام وتمتع کے بیان میں مذکورہے وہاں ملاحظہ فرمائیں، مؤلف) ذبح سے پہلے ہدی سے فائدہ اٹھانا : (۱)ذبح سے پہلے ہدی سے فائدہ اٹھانا مکروہ تحریمی ہے خواہ اس ہدی کا گوشت کھانا صاحبِ ہدی کے لئے جائز ہو یا جائز نہ ہو کیونکہ اس کو خالص اﷲ تعالیٰ کے لئے متعین کردیا ہے اس لئے اس کی کسی چیز سے فائدہ نہ اٹھا ئے پس بلا ضرورت نہ اس پر سوار ہو ، نہ اس پر بوجھ لادے نہ اس کو کرایہ پر دے کیونکہ ہدی کی تعظیم واجب ہے اور بوجھ لادنے اور سوار