عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ہے اور غیر محتاج ہے۔ علیٰ ہذا اطراف وجہات جسم وجوہر، طول وعرض، حدود وانتہا، فراخی وتنگی، شکل وصورت، رنگ وبو، موت وہلاک غرض کہ ہر عیب وحدث سے پاک او ربری ہے ا ور سب کمالات اس کوحاصل ہیں ؎ زعشقِ ناتمام ما جمالِ یار مستغنی ست برنگ وبُو بخال وخط چہ حاجت روئے زیبارا اس کاکوئی نظیر وہمسر نہیں، نہ کسی چیز میں حلول کرتاہے نہ کوئی چیز اس میں حلول کرتی ہے مشابہ ومتحد وہم جنس ہونے سے پاک ہے تبعیض وتجزّی، اس کی بار گاہ میں ناممکن ہے، ترکیب وتحلیل اس کی جناب سے دور ہے۔ ہر قسم کے حوادثات،مثلا ًکھانے، پینے، پیشاب پاخانے، صحت ومرض، رنج وخوشی وغیرہ سے پاک ہے۔ اس کی ذات وصفات کو کبھی فناوتغیر نہیں، کوئی چیز اُس پر واجب اور ضروری نہیں، کوئی چیز اُس کی قدرت سے باہر نہیں۔ اُس کے حکم کوکوئی نہیں پھیر سکتا۔ ازل سے ابد تک اُس کی سب صفات بے تفاوت وبلاکم وکاست اس میں موجود ہیں، صفات متشابہات، مثلاً اللہ تعالیٰ کے ید، سمع، بصر اور ساق وغیرہ کویوں سمجھے کہ یہ اللہ تعالیٰ کی صفات ہیں جن کی کیفیت ہم کو معلوم نہیں، جو کچھ ہمارے فہم وادراک اور عقل وتصور میں آسکے، حق تعالیٰ اس سے پاک وبرترہے، وہ واسع ہے، لیکن اس کی وسعت ایسی نہیں جوہماری سمجھ میں آسکے اور محیط ہے لیکن ایسااحاطہ نہیں جو ہمارے ادراک میں آسکے اور قریب ہے لیکن ایسا قرب جو ہماری عقل میں نہ آسکے اور وہ ہمارے ساتھ ہے لیکن ایسی معیت نہیں جوکہ مشہور ومعروف ہے لَاتُدْرِکُہُ الاَبصَارُ وَھُوَ یُدْرِکُ