عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
تنبیہہ: آج کل پاکستان میں ایک فرقہ قادیانی بہت گمراہی پھیلا رہا ہے اور خود کومسلمان کہہ کر مسلمانوں کو دھوکہ دیتا اورطرح طرح کے لالچ دے کر گمراہ کرتاہے یہ انگریزی راج کی پیدا وار اورانگریزوں کا خود کاشتہ پوداہے حکومت کے کلیدی عہدوں پر اس کے بہت سے افراد کاقبضہ ہے اس لئے اقتصادی ونفسانی لالچ دے کر کمزور ایمان والے مسلمانوں کو گمراہ کرتے ہیں، یہ لوگ کافر بلکہ مرتد ہیں، اس فرقے کا بانی غلام احمد قادیانی ہے جس نے اپنے لئے نبوت کا دعویٰ کیااور انبیائے کرام علیہم السلام کی شان میں نہایت بے باکی سے گستاخیاں کی ہیں اس کے پیرو قادیانی یا احمدی کہلاتے ہیں یہ شخص ملعون دجال جھوٹا اور کذاب ہے، اس کے سب پیرو کافر ومرتد ہیں۔ ان کے عقائد باطلہ کفریہ میں سے چند ایک بطور نمونہ درج کئے جاتے ہیں:۔ نعوذ باللہ نقل کفر کفر نہ باشد ۱۔ حضور انور علیہ الصلوۃ والسلام کو خاتم النبین نہیں مانتے حالانکہ ختم نبوت مسلمانوں کے تمام فرقوں کا متفقہ اورپکا عقیدہ ہے۔ ۲۔ اللہ تعالیٰ نے براہین احمد یہ میں اس عاجز کا نام اُمتی بھی رکھا اورنبی بھی۔ (ازالۂ اوہام/ صفحہ ۵۳۳) ۳۔ اے احمد تیرا نام پورا ہوجائے گا قبل اس کے کہ میرا نام پورا ہو۔ (انجام آتہم: ص۵۲) تجھے خوشخبری ہو اے احمد تو میری مراد ہے اورمیرے ساتھ ہے۔ (انجام آتہم: ص۵۵) ۴۔ مجھ کو اللہ تعالیٰ فرماتاہے اَنتَ مَنِیّ بِمَنْزِلَۃٍ اَولَادِی اَنتَ مِنّیِ وَاَنَا مِنکَ (یعنی اے غلام احمد تو میری اولاد کی جگہ ہے تو مجھ سے ہے اور میں تجھ سے ہوں۔ (دافع البلا صفحہ ۶)۔ ۵۔ حضرت محمدﷺکے الہا م ووحی غلط نکلی تھیں۔ (ازالۂ اوہام صفحہ ۶۸۸)