عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
قسمیں ہیں ان میں تین قسم کے مجتہد منتسب بھی آخر چوتھی صد ی تک تھے۔ چوتھی قسم جو مذہب کی حفظ ونقل میں قائم ومشکل کاعارف ہے لیکن تحریر دلائل و تقریر قیاسات میں کمزور ہے ایسا مجتہد ہر زمانے میں پایا جاتاہے پس اس کا فتویٰ جو کتب مذہب سے نقل کرے معتبر ہوگا تفصیل کتب فن میں ملاحظہ فرمائیں۔ پس معلوم ہواکہ مجتہد جن کی پیروی کی گئی ہے بہت سے ہوئے ہیں جس کو جس مجتہد سے زیادہ اعتقاد ہوا اس کی پیروی کرلی لیکن ان میں سے چار بہت مشہور ہیں جن کی پیروی کاسلسلہ آج تک رائج ہے:۔ ۱۔ امام اعظم امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ ان کے پیرو حنفی کہلاتے ہیں۔ ۲۔ امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ ان کے پیر وشافعی ہیں۔ ۳۔ امام مالک رحمۃ اللہ علیہ ان کے پیر ومالکی ہیں۔ ۴۔ امام احمد حنبل رحمتہ اللہ علیہ ان کے پیرو حنبلی ہیں۔ یہ چاروں امام اور ان کے مقلدین فرقہ اہل سنت وجماعت ہیں اور یہ تمام دنیائے اسلام میں سب سے زیادہ ہیں اورحضور انور ﷺ اور آپ کے صحابہ کے طریقہ وسنت پرعامل ہیں اورحدیث شریف کے مطابق یہی فرقہ جنتی ہے۔ اہل ظواہر بھی اہل سنت میںسے ہیں اوراہل ظواہران محدثین کو کہتے ہیں جو کہ نصوص میں تاویلات کم کرتے ہیں اور ان کے ظاہر مطلب کو لیتے ہیں۔ ہندو پاکستان میںایک فرقہ اپنے کو اہل حدیث وغیر مقلد کہلاتاہے اور اہل ظواہر میں سے بنتا ہے حالانکہ یہ لوگ اہل ظواہر کے طریقے سے دور اور مقلدین ائمہ مجتہدین کو گمراہ کہتے ہیں اور خود کو اہل سنت وجماعت سے شمار کرتے ہیں تقلید شخصی کے منکرائمہ مجتہدین کی تنقیص اور ان کی شان میں گستاخی کرتے ہیں خصوصاً امام ابو حنیفہ ؓ کی شان میں تو بہت گستاخی اور بے ادبی سے پیش آتے ہیں، تقلید کو حرام وبدعت کہتے ہیں حالا