عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
جن کی بڑی تعدا د ایران میں تقریباً تین سو برس سے ہے۔ پہلے یہاں بھی بہت کم تھے ہندو پاکستان میں بھی یہ فرقہ کچھ تعداد میں موجود ہے۔ دوسرا خارجی جن کا بڑا جماؤ مسقط وغیرہ بلا د عرب میں ہے ان کے علاوہ اور کسی فریق کا کوئی شہر یا ملک بستا ہوا آج تک سننے میں نہیں آیا۔ پس ان دونوں فریق کے لو گ بھی اہل سنت وجماعت کی بہ نسبت ایسے ہیں جیسے سمندر میں سے ایک چھوٹا سا نالہ جدا کرلیں چنانچہ جغرافیہ دانوںپر یہ بات خوب روشن ہے کہ مسلمانوں کا سب سے بڑ افرقہ جو ہر ملک وہر زمانہ میں کثرت سے پایا گیا ہے یہی اہل سنت والجماعت ہے جو ناجی (جنتی) فرقہ ہے جس کو ہم پہلے بیان کر چکے ہیں کہ جس طرف مسلمانوں کی کثرت اور سوادِ اعظم ہو وہی حق پر ہیں اور وہی اہل نجات ہیں۔ اور اہل سنت وجماعت میںحنفی، شافعی، مالکی، حنبلی واہل ظواہر ہیں اور یہ سب عقائد میں متفق ہیں اور جزئیات اعمال میں اجتہاد کے موقعوں میں باریک بین متقدمین علماء (مجتہدین) میں جو اختلاف ہوا اس ختلاف میں اُمت کے لئے رحمت ہے جیسا کہ حدیث شریف ہے: اختلاف العلماء رحمۃ ’’علماء کا اختلاف رحمت ہے‘‘ دین کی بعض باریک باتیں جو ہر ایک کی سمجھ میں نہیں آتیں زمانۂ سلف کے جید عالموں نے اپنے علم کے زور سے قرآن وحدیث کی روشنی میں غور وخوض کے بعد لوگوں کے لئے مرتب کردیں، ایسے لوگ مجتہد کہلاتے ہیں۔ مجتہد یا تو مستقل ہے اور اس کی شرطوں میں سے ہے کہ وہ فقیہ النفس وسلیم الدین فکر میں مرتاض استنباط اور تصرف میں صحیح وبیدار دلائل شرعیہ کا عارف اوردلائل کی شرطوں کا جامع باوجود درایت کے ان کے استعمال میں مرتاض اور امہات مسائل فقہ سے ہوشیار اور ان کا حافظ ہو ایسا مجتہد زمانہ دراز سے معدوم ہوگیا۔ یا مجتہد منتسب ہوگا اوراس کی چار