عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
پھر ایک فرقہ شبہ ہوا جو خالق کو خلق کے ساتھ مشابہ کرتے ہیں اور جسمیت اور حلول کے قائل ہیں اورآیات متشابہات کو ان کے ظاہر معنی پرمحمول کرتے ہیں۔ پھر ان فرقوں کی کئی کئی شاخیں ہوکر بہتر (۷۲) تک نوبت پہنچتی ہے ان کی مزید تفصیل بڑی کتابوں میں ملا حظہ فرمائیں۔ آج کل جو ایک فرقہ نیچر یہ پایا جاتاہے وہ ان ہی فرقوں کا ملغوبہ ہے اور یہ انگریزی دور حکومت کی پیدا وار اور مغربیت ویورپیت کے زیر اثر اسلام کے ہر مسئلے کو سائنس اور اپنی عقل کی کسوٹی پر پرکھتے اور جانچتے ہیں اور اگر اپنی سمجھ میں نہ آئے تو انکار کردیتے ہیں، حشر ونشر، حساب کتاب، دوزخ جنت، فرشتے جنات اور معجزات وغیرہ کا انکار کرتے ہیں۔ انہی میں ایک فرقہ حدیث کا منکر اوراہل قرآن کہلاتا ہے۔ ہر مسئلے کو قرآن مجید سے ثابت کرنے کی جدوجہد میں اسلام کے سب ارکان کے انکار کاموجب بنتے ہیں، مثلا ًوہ کہتے ہیں کہ قرآن سے پانچ وقت کی نماز کاثبوت نہیں اس لئے پانچ نمازوں کا فرض ہوناغلط ہے، زکوٰۃ چالیسواں حصہ بھی ثابت نہیں، بادشاہ ِوقت حسب ضرورت ومصلحت کم وبیش مقرر کر سکتاہے، قربانی عید الاضحی کا کوئی حکم نہیں۔ یہ اتلاف جان ومال ہے وغیرہ طرح طرح کے خلاف جمہور اسلام مسئلے تراشتے ہیں اورخود گمراہ ہوتے اور دوسروں کو گمراہ کرتے ہیں (اللہ تعالی ان سب باطل فرقوں کو ہدایت دے اورہمیں ان گندے اورفاسد عقیدوں سے بچائے، آمین) ان فرقوں میں سے بعض کے تو فقط سو پچاس ہی آدمی ہوئے تھے بعض کے کم زیادہ، پھر بعض تو چند روزمیں نیست ونابود ہوگئے مزید ان کا طریقہ نہ چلا بعض کا کچھ دن چل کر نابود ہو گیا، بعض اب تک موجود ہیں جن میں سے دو فرقے البتہ زیادہ ہیں ایک شیعہ کہ