عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ایک فریق کہتاہے کہ امام حسین رضی اللہ عنہ کے بعد ان کے بھائی محمد بن حنفیہ خلیفہ ہوئے، دوسرا فرقہ ان کے صاحبزادے امام زین العابدین ؒ اور ان کی اولاد میں امامت کو مانتا ہے پھر ان میں کسی نے کسی بیٹے کو امام ماناکسی نے کسی کو، کوئی فرقہ امام حسن ؓ کی اولاد میں امامت کو مانتاہے اوراپنے دلائل کیلئے ہر ایک فرقے نے طرح طرح کی روایتیں گھڑ کر اماموں کی طرف منسوب کر دی ہیں اور اس طرح ایک دوسرے کی تکذیب کرتے اور ائمہ کی شان میں بھی گستاخی کے مرتکب ہوتے ہیں۔ ان کاعقیدہ ہے کہ جو کام بندے کے لئے نافع ہو اللہ تعالیٰ عزو جل پر واجب ہے کہ وہی کرے اسے کرنا پڑے گا۔ ایک عقیدہ یہ ہے کہ آئمہ اطہارؒانبیاء علیم السلام سے افضل ہیں، اور غیر نبی کو نبی سے افضل جانناکفر ہے۔ ایک عقیدہ یہ ہے کہ قرآن مجید محفوظ نہیں بلکہ اس میں سے کچھ پارے یا سورتیں یاآیتیں یا الفاظ امیر المومنین حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ یا دیگر صحابہ رضوان اللہ علیہم نے نکا ل دئیے۔ یہ عقیدہ بھی بالا جماع کفرہے کہ قرآن مجید کا انکار ہے۔ ایک عقیدہ یہ ہے کہ اللہ عزو جل کوئی حکم دیتا ہے پھر یہ معلوم کرکے مصلحت اس کے غیر میں ہے پچھتا تا ہے اور اس حکم کو بدل دیتاہے، اس کرو برا کہتے ہیں ؟ اور یہ بھی یقینی کفرہے کہ اللہ تعالیٰ کو جاہل جانتاہے۔ ایک عقیدہ یہ ہے کہ نیکیوںکا خالق اللہ تعالیٰ ہے اور برائیوں کے خالق یہ خود ہیں (اس طرح ان کے خالقوں کی گنتی نہ رہی۔ نعوذ باللہ من ہذاہ الخرافات) ان کے اور بھی بہت سے عقائد فاسد وباطلہ ہیں ان کی مزید تفصیل شاہ عبدالعزیز صاحب ؒ کی کتاب ’’تحفہ اثنا عشریہ‘‘ وحضرت مجدد الف ثانی شیخ احمد فاروقی سرہندہی رحمۃ اللہ علیہ کے مکتوبات شریف ودیگر رسالہ جات ردرو افض ومولانا عبدا لشکور صاحب لکھنوی ودیگر علمائے کرام کی تصنیفات رد ِشیعہ میں ملا حظہ فرمائیں۔