عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
لئے نہیں ہے بلکہ امر مطلق طور پرجزا واجب ہونے کا موجب ہے بشرطیکہ اس امر پر عمل کیا جائے ۱؎ ،اور بیشک اس دوسری صورت میں متعدد جزا کا واجب ہونا دلالت کے اعتبار سے ہے امر کے اعتبار سے نہیں کیونکہ اس نے اس امر کے تعمیل نہیں کی ہے پس صرف دلالت باقی رہی جو کہ متعدد ہے اور اس دلالت کے بعد اس کا دوسرے کو امر کرنا پہلے آمر کی تکذیب نہیں ہے ۲؎ ، اور اسی طرح کسی شخص کو شکار بتانے کے لئے بھیجنے کا حکم ہے پس اگر کسی احرام والے شخص نے کسی احرام والے کو کسی احرام والے کے پاس شکار کی خبر دینے کے لئے بھیجا اس طرح پر کہ وہ اس سے کہے کہ فلاں شخص یہ کہتا ہے کہ فلاں جگہ فلاں شکار ہے یا مطلق طور پر کہا کہ شکار ہے پس مرسل الیہ اس کی بتائی ہوئی جگہ پر گیا اور اس شکار کو قتل کردیا تو اس قاصد اور بھیجنے والے اور قاتل تینوں میں سے ہر شخص پر جزا یعنی شکار کی قیمت واجب ہوگی کیونکہ مرسل اور قاصد دونوں کی طرف سے دلالت پائی گئی ۳؎۔ اور اگر وہ شخص جس کے پاس پیغام بھیجا ہے ( یعنی مرسل الیہ ) پہلے سے اس شکار کو دیکھتا اور جانتا تھا توان دونوں میں سے کسی پر کچھ واجب نہیں ہوگا سوائے قاتل کے کہ اس پر جزا واجب ہوگی ۴؎ (۸) اگر کسی محرم نے کہا کہ اس دیوار کے پیچھے شکار ہے اس مدلول نے دیکھا تو اس دیوار کے پیچھے بہت سے شکار تھے پس اس مدلول نے ان سب کو قتل کردیا تو دلالت کرنے والے پر ہر جانور کے قتل کی جزا واجب ہوگی اور اگر کسی دلالت کرنے والے محرم نے بہت سے جانوروں میں سے صرف ایک جانور کو دیکھا اور کسی دوسرے محرم کو اس کی خبر دی پھر جب وہ دوسرا مُحرم وہاں گیا تواس نے دیکھا کہ اس شکار کے پاس اور بھی بہت سے شکار ہیں پس اس دوسرے محرم ( مدلول ) نے ان سب کو قتل کردیا تو دلالت کرنے