عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
خرید لے تو اس سے فقرا کا حق باطل ہوا۔ پس اس قسم کاحیلہ منع اور مکروہ تحریمی ہے۔ اگر حیلے سے کسی کا حق باطل نہ ہوتا ہو تو گناہ نہیں۔ خراب سخت گندے گوشت کاکھانا، قبر پر چراغ جلانا، گیابھن (بچہ جننے کے قریب) گائے، بکری وغیرہ کا ذبح کرنا، مسجد میں اپنی جگہ مخصوص کرنا،اپنے وضوکے لئے برتن (مسجد) مخصوص کرنا،عورت کا ماں باپ کے گھر بلا اجازتِ خاوند رہنا، گروی (رہن) رکھی چیز سے نفع حاصل کرنا،اگرچہ اُس کا مالک اجازت بھی دیدے۔ میاں بیوی کا آپس کی رات کی باتیں دوسروں سے کہنا، دکھاوے کے لئے خیرات کرنایا کسی کی مدد ریاکاری سے کرنا، سجدے اور نماز میں اکثر اوقات آنکھیں بند کرنا، قرض خواہ کامقروض کے ہاتھ سے کوئی چیز چھیننا،بے وضوکسی ایسی چیز کاچھوناجس پر کوئی آیت قرآن لکھی ہو،صبح کے وقت یا عشا کی نماز سے پہلے اور ایسے ہی ہر نماز کے وقت کے قریب سونا مگر جبکہ کوئی اٹھانے والا ہو، اور نماز باجماعت قضا ہونے کا ڈر نہ ہو تو جائز ہے، گھوڑے پر سوار ہوکر اس کو خواہ مخواہ کھڑا رکھنا،سفر میں قافلے کے اندر ایک سردار مقر رنہ کرنا،ہر نماز کا وقت تنگ کرنا، بوڑھوں کی توہین کرنا، خرید وفروخت اور نکاح میں چڑی کرنا، چڑی ہندی لفظ ہے اس کی صورت یہ ہے کہ دو شخصوں میںخرید وفروخت ہو رہی ہواور تیسرا آکر اُس چیز کی قیمت زیادہ کہہ دے کہ میں اتنے کی خرید تا ہوں اور اس کی نیت خریدنے کی نہ ہومحض خریدار کو نقصان اوربیچنے والے کو نفع پہنچانے کی غرض سے ہو ایسے دو شخصوں کے خرید وفروخت کے معاملے میں قبل ان کے تصفیے کے تیسرے شخص کو اپنی خرید کے لئے اس چیز میں دخل دینا حرام ہے ہاں اگر وہ الگ ہوجائیں اور ان کا سودا نہ بنے تواس کو خریدنا جائزہے، جھگڑنا، بری دعا کرنا، اسی طرح ظالموں کے لئے اصلاح کی دعا کے سوا کرنا،بیگانی عورت (جوان) کے ساتھ بات کرنا، فاسد یا باطل معاملہ