عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
کہ حلق سے پہلے طوافِ زیارت کرلینے سے کوئی احرام کی ممنوع چیز حلا ل نہیں ہوجاتی اس لئے اس پر بدنہ لازم ہونا چاہئے ، اس کا جواب مذکورہ بالا توجیہ سے مل جاتا ہے یعنی جنایت کا عظیم ہونا اس رکن طوافِ زیارت کی وجہ سے تھا ( جب وہ ادا ہوگیا تو جنایت ہلکی ہوگئی ) اور اگر کسی مُحرم نے حلق اور پورا طوافِ زیارت یااس کا اکثر حصہ ادا کرنے کے بعد جماع کیا تو اس پر ہمارے فقہا کی نزدیک کچھ واجب نہیں ہوگا اگرچہ سعی سے پہلے جماع کیا ہو ، امام شافعیؒ کا اس میں اختلاف ہے ۱؎ (۳) ایک ہی مجلس میں ایک مرتبہ اور متعدد مرتبہ جماع کرنے کا حکم یکسا ں ہے پس اگر وقوف سے پہلے ایک مجلس میں ایک عورت سے چند بار یا چند عورتوں سے جماع کیا تواستحساناً ایک دم واجب ہوگا اور اگر مختلف مجالس میں ایک عورت یا کئی عورتوں سے جماع کیا تو امام ابو حنیفہؒ وامام ابو یوسف رحمہما اﷲ کے نزدیک ہر مجلس کے لئے ایک ایک دم واجب ہوگا اگرچہ ایک مجلس میں کئی دفعہ جماع کیا ہو اور امام محمدؒ کے نزدیک متعدد مجالس میں جماع کرنے کی صورت میں بھی جب تک پہلا کفارہ (دم )ادا نہ کرے ایک ہی دم واجب ہوگا جیسا کہ رمضان المبارک کا روزہ تو ڑدینے کے کفارہ کا حکم ہے اور یہ اس وقت ہے جبکہ دوسری مجلس کے جماع سے احرام تک کرنے کا قصد نہ ہو ، اور اگردوسری مجلس کا جماع وقوف سے قبل کیا اور وہ فاسد حج کے احرام کو ترک کرنے کی نیت سے کیا تو سب فقہا کے قول کے مطابق اس پر ایک ہی دم واجب ہوگا اور دوسرے جماع کی وجہ سے اس پر کچھ واجب نہیں ہوگا اگرچہ متعدد بار کے جماع کی مجالس مختلف ہوں معہذا جب تک وہ احرا م ترک کرنے پر شرعاً مامور نہ ہو اس کے احرام ترک کرنے کی نیت باطل ہے اس لئے کہ افعالِ حج ادا کئے بغیر وہ احرام سے باہر نہیں ہوسکتا بخلاف اس صورت کے جبکہ اس