عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۹۳۔ اپنی عبادت یا تقویٰ کا دعویٰ کرنا۔ ۹۴۔ کھانے کوبرا کہنا۔ ۹۵۔ کسی کے گھر بے اجازت چلے جانا۔ ۹۶۔ کسی سے مسخرگی کرکے بے حرمت کرنا۔ ۹۷۔ نسب پر فخر کرنا۔ ۹۸۔ کسی کے نسب پر طعن کرنا۔ ۹۹۔ وہ عورتیں جن کے اولاد نہیں ہوتی بعضے ایسے ٹونے کرتی کراتی ہیں کہ فلاں کا بچہ مرجائے اور ہمارے اولاد ہوجائے یہ بھی خون ناحق اور کبیرہ گناہ ہے۔ ۱۰۰۔ بعض عورتیں خاوندوں کے تمام مال و جائیداد پر قبضہ کرکے چھوٹے بچوں کو محروم رکھتی ہوں۔ ۱۰۱۔اس طرح قسم کھاناکہ مرتے وقت کلمہ نصیب نہ ہو۔ یا ایمان پر خاتمہ نہ ہو۔ ۱۰۲۔ کسی مسلمان کو بے ایمان، یاخدا کی مار، خدا کی پھٹکار کہنا، یاخدا کا دشمن وغیرہ کہنا۔ غرض کہ اور بھی بہت سے کبیرہ گناہ ہیں اور ان سب پر شریعت میں سخت وعیدیں آئی ہیں۔ چنانچہ بیضاوی شریف میں حضور انور ﷺ نے فرمایا کہ حشر کے روز میری امت کے دس فرقے ہوں گے، ۱۔ وہ جو بندروں کی صورت پر ہوں گے وہ سخن چیں وچغل خور ہوں گے،۲۔ حرام خور خنزیر کی شکل پر ہوں گے،۳۔ سود خور تحقیر کے لئے اوندھے لٹکائے جائیں گے،۴۔ ظالم حاکم اندھے ہوں گے، ۵۔ متکبر لوگ گونگے ہوں، ۶۔عالم بے عمل کی زبان