عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
لوہے کی پتلی تیلیوں کاایک قبہ سا بناتے ہیں جس کو چہرے پر لگالیتے ہیں اور اس کے اوپر سے نقاب یا برقع کا کپڑا ڈال لیتے ہیں یا ہاتھ کی آڑ دے کر کپڑے کو چہرے سے دور رکھے اورپردہ کرے ، اگر عورت کے لئے اس طرح سے کپڑا ڈال کر پردہ کرنا ممکن نہ ہو کہ چہرہ کو مس کرے تو مردوں پر واجب ہے کہ اپنی نگاہ کو عورتوں کی طرف اٹھنے سے باز رکھیں۔ (۳) تلبیہ بلند آواز سے نہ کہے کیونکہ اس میں فتنہ کا خوف ہے بلکہ اس طرح آہستہ کہے کہ خود ہی سن سکے لیکن اگر اجنبی وغیر محرم آدمی موجود نہ ہو تو اونچی آواز سے کہہ سکتی ہے۔…(۴)طواف میں رمل نہ کرے۔…(۵)اضطباع نہ کرے۔ (۶) حجرِ اسود پر مردوں کی کثرت کے وقت استلام نہ کرے اگر خالی جگہ مل جائے تو استلام کرے ورنہ اشارہ سے استلام کرلے۔ (۷) طواف کے ختم پر اگرمقامِ ابراہیم پرمردوں کی کثرت ہوتو طواف کادوگانہ وہاں نہ پڑھے بلکہ مردوں کے ہجوم سے الگ حرم میں کسی دوسری جگہ پڑھے۔…(۸)صفاومروہ کے درمیان سعی کرتے وقت دوسبز میلوں (ستونوں ) کے درمیان نہ دوڑے بلکہ اپنی عام رفتار سے چلے۔ (۹) مردوں کے ہجوم کے وقت صفاومروہ کی سیڑھیوں پر نہ چڑھے۔ (۱۰) احرام سے حلال ہونے کے وقت سر نہ منڈائے بلکہ انگلی کے ایک پور کے برابر بال کٹائے۔