عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اپنے مقررہ راستے سے جاتی ہیں جو حکومت نے ان کے لئے مقرر کیا ہوا ہے پس ایسی حالت میں مستحب کا ترک مباح ہے۔ مکہ معظمہ پر نظر پڑنے کے وقت کی دعا اور شہر میں داخل ہونے کے آداب : جب مکہ معظمہ نظر آئے تو تلبیہ کہے اور یہ دعا پڑھے : ’’ اَللّٰھُمَّ رَبَّ السَّمٰوَاتِ السَّبْعِ وَمَا اَظْلَلْنَ وَرَبَّ الْاَرْضِیْنَ السَّبْعِ وَمَااَقْلَلْنَ وَرَبَّ السَّیٰطِیْنِ وَمَا اَضْلَلْنَ وَرَبَّ الرِّیَاحِ وَمَا ذَرَیْنَ فَاِنَّا نََسْئَلُکَ خَیْرَ ھٰذِہِ الْقَرْیَۃِ وَخَیْرَ اَھْلِھَا وَخَیْرَ مَافِیْھَا وَنَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّھَا وَشَرِّاَھْلِھَا وَشَرِّ مَافِیْھَا o‘‘ اور یہ دعا ہر اس شہر (آبادی) کے دیکھنے کے وقت پڑھنا سنت ہے جس میں وہ داخل ہونے کا ارادہ کرے اور یہ دعا بھی پڑھے : ’’ اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ لِّیْ بِھَاقَرَارًا وَّ ارْزُقْنِیْ فِیْھَا رِزْقًا حَلَالًا ‘‘مستحب ہے کہ نہایت خشوع وخضوع کے ساتھ تلبیہ پڑھتا ہو ا اور دعا مانگتا ہوا کامل ادب وتعظیم کے ساتھ مکہ معظمہ میں داخل ہواور یہ دعا پڑھے : ’’ اَللّٰھُمَّ اَنْتَ رَبِّیْ وَاَنَا عَبْدُ کَ جِئْتُ لِاُؤَدِّیَ فَرْضَکَ وَاَطْلُبَ رَحْمَتَکَ وَاَلْتَمِسَ رِضَاکَ مُتَّبِعاًلِاَمْرِکَ رَاضِیًابِقَضَائِکَ اَسْئَلُکَ مَسْئَلَۃَ الّمُضْطَرِّیْنَ اِلَیْکَ الْمُشْفِقِیْنَ مِنْ عَذَابِکَ الْخَائِفِیْنَ مِنْ عِتَابِکَ اَنْ تَسْتَقْبِلَنِیَ الْیَوْمَ بِعَفْوِکَ وَتَحْفَظَنِیْ بِرَحْمَتِکَ وَتَجَاوَزَعَنِّیْ بِمَغْفِرَتِکَ وَتُعِیْنَنِیْ عَلیٰ اَدَآئِ فَرْضِکَo اَللّٰھُمَّ افْتَحْ لِیْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ وَاَدْخِلْنِیْ فِیْھَا وَاَعِذْنِیْ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِo ‘‘اور اگر مَدْعٰی کے راستہ سے دا خل ہوتو مقام مدعی پر ٹھہر کرسلفِ صالحین کی اتباع کرتے ہوئی بیت اﷲ شریف کی طرف منہ کرے اور جو دعا چاہے مانگے اور بہتر یہ ہے کہ اس وقت بلکہ ہر موقع پر یہ دعا پڑھے :۔ ’’رَبَّنَا اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّ فِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِo اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ مِنْ خَیْرِ مَاسَاَلَکَ مِنْہُ نَبِیُّکَ سَیِّدُنَا مُحَمَّد’‘ صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّمَا اسْتَعَاذَکَ مِنْہُ نَبِّیُّکَ سَیِّدُنَا مُحَمَّد’‘ صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَo‘‘ (مدعٰی مسجد الحرام اور قبرستان کے