عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
یابطور اہانت کے کہے کہ میں نے بہت قرآن پڑھ لیا یاکوئی کسی کو کہے کہ نماز پڑھ اور وہ جواب دے کہ لوگ میرے ہی واسطے پڑھتے ہیں، یا یوں کہے کہ بہت نمازیں پڑھ لیں اب طبیعت ملول ہوگئی ہے یا کہے کہ بیکار لوگوں کا کام ہے یا یوںکہے کہ اورسب احکام الٰہی کو تو مانتاہوں مگر نمازیاروزہ یا حج یازکوۃ وغیرہ کسی حکم کوکہے کہ نہیں مانتایہ کفر ہے۔ (۱۲) کسی نبی کا انکار یااہانت کرے۔ مثلاً یوں کہے کہ حضرت موسیٰ یاعیسیٰ یا آدم یا محمد مصطفیٰ (علیہم الاصلوٰۃ والسلام) نبی نہیں ہیں یا پیغمبروں کو جھوٹاکہے یا انبیاء علیہم السلام کی طرف فحش یا قصدِ زنا کی یااور اسی قسم کی کوئی نسبت کرنامثلا ً یوں کہے کہ فلاں نبی کے ناخن لمبے یاکپڑے میلے تھے یا آدم علیہ السلام کو کپڑا بننے کی وجہ سے کہے کہ تمام لوگ جولاہے کی اولاد ہوئے یا اگر کوئی شخص کہے کہ سرمنڈانا مونچھیں کترانا یاناخن یابغلیں صاف کرانا سنت ہے اور یہ انکا رکرے، ایسے ہی کوئی کہے کہ ہاتھ دھوئے بغیر کھاناکھانا نیک اوراچھا طریقہ ہے پس اگر اس کا ارادہ رسول اللہ ﷺ کی سنت کی ناپسندیدگی واہانت کا ہے تو یہ کفر ہے اور ہمارے امام صاحب اما م اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک اس کا کلیہ یہ ہے کہ سنت وحدیث قولی یا فعلی یا حضر ت کے کسی حال شریف کی کوئی شخص حقارت یا انکار کرے تو کافرہوجاتا ہے۔ (واللہ علم بالصواب) (۱۳) تقدیر کا انکار کرے مثلاً اگر کوئی کہے کہ بندہ اپنے افعال خود پیدا کرتا ہے یایہ کہے کہ خالق خیر خدا (یزاداں) ہے اور خالق شر، شیطان (اہر من) ہے وغیرہ تو کافر ہو جاتا ہے۔ (۱۴) قیامت اور حشر ونشر کا انکار کرے،، مثلا ً یوںکہے کہ مرنے کے بعد زندہ نہیں کیا جائے گا۔ یااللہ تعالیٰ سے زمین وآسمان فنا نہیں ہو سکتے یا حساب نہ ہوگا۔ یادوزخ وجنت کا ذکر صرف لوگوں کو ڈرانے اورخوش کرنے کے لئے کردیا ہے ورنہ حقیقت کچھ نہیں جنت و