عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
خیال کرے کیونکہ جب عداوت کا سبب دنیوی موجود نہیں تومعلوم ہواکہ دینی سبب سے دشمن سمجھتا ہے نیز دینی علم اور شرع کی اہانت سے کفرلازم آتاہے تو عالم دین کی دشمنی سے بطریق اولیٰ کافر ہوجائے گا یا لاحول پڑھنے کی اہانت کرے یاسلام کی آواز کی اہانت کرے۔ یایہ عقیدہ رکھے کہ عُشری زمین کا عُشر اور خراجی کا مالیہ خراج بادشاہ کی ملک ہوتا ہے کفر ہے کیونکہ یہ مساکین کاحق ہے بادشاہ صرف تقسیم کرنیوالا اور امین ہوتاہے نہ کہ مالک (عُشر پیدا وار کا دسواں حصہ ہوتا ہے اور خراج جو بادشاہ مقر رکرے) یا کسی نے کہاکہ چلو شریعت سے فیصلہ کرائیں، دوسرے نے کہا میں شریعت کے فیصلہ پر راضی نہیں یہ کفر ہے۔ (۹) اللہ تعالیٰ کی ذات وصفات میں کسی کو شریک بنائے، مثلا ً دو خدا یا زیادہ ماننا یا غیب کادعویٰ کرے کہ مجھے معلوم ہے یا فلاں جانتا ہے وغیرہ (شرک کی تفصیل آگے علیحدہ بیان میں آئے گی، انشاء اللہ تعا لیٰ) (۱۰) فرشتوں کاانکار کرے،مثلاً یوں کہے کہ فرشتہ کا وجود نہیں اگر ہوتا تو ہمیں بھی دکھائی دیتالوگوں کے سنانے یابہلانے کوقرآن میں فرشتوں کا ذکر کیا ہے یا فرشتوں کو اللہ تعالیٰ کی بیٹیاں کہے تو کافر ہوجائے گا۔ (۱۱) کسی کتاب الٰہی یا اس کے ادنیٰ جزوکاانکاریا توہین کرے، مثلاً کسی آیت کی برائی کرے یا انکار کے طرز پر قہقہ لگائے، یادف یا با نسری یا کسی اور قسم کے مزا میر کے ساتھ قرآن شریف پڑھنا یانعت رسول ﷺ یاذکر الہٰی بالمزا میر کرنا یا اگر کوئی بلند آواز سے قرآن شریف پڑھے دوسرا اس کو کہے کیا طوفانی آواز ہے یا ہنسی مذاق کے ساتھ قرآن شریف کی آیت پڑھنا یا قاری کی اہانت کے طورپر نقل کرنا یا یوں کہنا کہ میں قرآن پڑھ کر سیر ہوگیا