عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۵۔ یہ کہنا کہ بچھڑے کڑے اوربیٹی کا مارنا برابر ہے۔ ۶۔ اگر کوئی اپنی عورت کو کافر کہہ دے اور عورت کہے میں ایسی ہی ہوں مجھے چھوڑ دے تو وہ کافر ہوجائے گی کیونکہ اپنے کفر پر اقرار کرتی ہے اور اگر عورت شک کلمہ کہے یعنی اس طرح کہے کہ اگر میں کافر ہوں تو مجھے چھوڑ دے تو اس پر کفر لازم نہ ہوگا۔ ۷۔ کوئی شخص ایمان لائے اور دوسرا اس کو منع کرے یاکہے کہ کچھ دیر کو (ٹھہر جا)۔ ۸۔ جو پہلی دفعہ اپنے بیٹے کو شراب پلا کر خوش ہواو رمبارکباد دے۔ ۹۔ کوئی فساد والی چیز پینے کے یافسق کام کرنے کے وقت کوئی دوسرا آدمی فاسق کہے اور وہ خوش ہو۔ ۱۰۔ فسادی راگ کی تعریف کرے یا حرام کو اچھا جانے۔ ۱۱۔ یوں کہے کہ تیرے اسلام پر لعنت ہو۔ ۱۲۔ چوری اورغصب (زبردستی چھین لینا) کی چیز کو ثواب کی امید سے دینا کفر ہے (یعنی جبکہ مال اصلی حالت پر موجود ہوا اور صاحب مال بھی موجود ومعلوم ہو۔ لیکن صاحب مال کو تو نہ دے اور باُ امید ثواب فقرا پر صدقہ کرے تو کافر ہوگا لیکن اگر مال کی حالت متغیر ہوگئی یا صاحب مال اور اس کے ورثاء معلوم وموجود نہیں تو اس صورت میں صدقہ کرنا واجب ہوگا اور ثواب کی بھی امید ہے لیکن چوری اور غصب کا گناہ اس پر قائم رہا۔ ۱۳۔ راگ بالمزا میر کو حلال جاننا۔