عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
پڑھنے میں پانچ باتوں میں فرق ہے ۔…(۱)مزدلفہ میں نماز مغرب وعشاکو جمع کرنا واجب ہے جس کو ابن ہمامؒ وغیرہ نے اختیار کیا ہے اور بعض کے نزدیک فرض ہے یعنی فرضِ عملی جیسا کہ اوپر بیان ہوا، اس کے برخلاف عرفات میں نماز ظہر و عصر کو جمع کرنا سنت یا مستحب ہے علی اختلاف الروایات ۔ (۲) مزدلفہ میں جمع بین الصلواتین کے لئے بادشاہ یا اس کا نائب یعنی قاضی وخطیب ہونا شرط نہیں ہے بخلاف جمعِ عرفات کے ۔ (۳) جمع مزدلفہ میں بالاتفاق جماعت شرط نہیں ہے بلکہ سنتِ مؤکدہ ہے جیسا کہ سب نمازوں میں یہی حکم ہے بخلاف جمع عرفات کے کہ وہ جماعت کے بغیر صحیح و جائز نہیں پس مزدلفہ میں اگر دونوں نمازوں کو اکیلے پڑھا تو جائز ہے لیکن افضل یہ ہے کہ جماعت سے پڑھے اور سنت یہ ہے کہ امامِ وقت کے ساتھ پڑھے۔ (۴) جمع مزدلفہ کے لئے خطبہ پڑھنا سنت نہیں ہے اور یہ شرط شرطِ ثانی میں مندرج ہے ۔ (۵) جمعِ مزدلفہ میںدونوں نمازوں کے لئے اکثر اصحابِ مذہب کے نزدیک ایک ہی تکبیرِاقامت ہے بخلاف جمع عرفہ کے کہ اس میں بالاتفاق دو تکبیر اقامت ہیں یعنی ہر نماز کے لئے تکبیر اقامت ہے اس لئے کہ عرفات میں دوسری نماز عصر کی نماز ہے جو کہ ا س کے وقت کے بغیر یعنی ظہر کے وقت میں ادا کی جاتی ہے پس اس کے لئے دوسری اقامت کی ضرورت پڑی تاکہ اس کے شروع کرنے کی اطلاع ہوجائے اور یہاں مزدلفہ میں دوسری نماز عشا کی ہے جو کہ اس کے وقت میں ادا کی جارہی ہے پس اس کے لئے نئی اطلاع کی