عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
(۲) کسی قلیل فعل کے ساتھ سعی کے پھیر وں میں موالات کو ترک کرنا مثلاً پینا یا کوئی اتنی تھوڑی سی چیز کھانا کہ جس سے سعی کے پھیروں میں موالات منقطع نہ ہو (یعنی زیادہ فاصلہ نہ ہونے پائے) حالانکہ حالتِ طواف میں کسی چیز کا کھانا مکروہ ہے شاید اس بارے میں طواف اور سعی میں اس لئے فرق کیا گیا ہے کہ طواف کا امر سعی کے امر سے زیادہ عظیم ہے اور طواف میں پینے کی معافی دی گئی ہے کیونکہ اس میں بہت قلیل وقت خرچ ہوتا ہے بخلاف کھانے کے ۱؎ (۳) کسی عذر کی وجہ سے ترکِ موالات میں کوئی مضائقہ نہیں ہے پس فرض نماز کی ادا ئیگی کے لئے ترکِ موالات کرنا یعنی سعی کو چھوڑ کر فرض نماز کی جماعت میں شامل ہونا یا نمازِ جنازہ کی جماعت میں شامل ہونا مباح ہے اور یہ سعی کو ترک کرکے نماز کے لئے نکلنا یا فرض ہے یا واجب یا سنت اور اس مقصد کے لئے ترکِ موالات مباح پس جب نمازِ فرض یا نمازہ جناہ سے فارغ ہوجائے تو واپس آکر اسی جگہ سے سعی شرع کردے جہاں سے چھوڑکرگیا تھا اور نئے سرے سے شروع نہ کرے جیسا کہ مستحبات میں بیان ہوا اور نماز جنازہ کے لئے نکلنا اور سعی کو ترک کردینا اس وقت مباح ہے جبکہ وہاں کوئی دوسرا شخص موجود ہو جو نمازِ جنازہ کے فرضِ کفایہ کو ادا کرسکے اور اگر ایسا کوئی شخص بھی موجود نہ ہوتو یہ شخص نمازِ جنازہ پڑھنے کے لئے متعین ہوجائے گا اور اب نمازِ جنازہ کے لئے نکلنا اس پر فرض ہوجائے گا ۲ ؎ مکروہات ِ سعی