عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ہونے) کی حالت میں طواف کرنا حرام ہونے میں اس سے کم درجہ کا ہے ان دونوں کا فرق جنایا ت کے بیان میں آئے گا انشاء اﷲ تعالیٰ ۱۹؎۔ (۲) بالکل ننگا ہونے یا اس قدر سترِ عورت کھلا ہونے کی حالت میں طواف کرنا جس قدر ستر کھلا ہونے سے نماز صحیح نہیں ہوتی یعنی چوتھائی عضو کی مقدار یا اس سے زیادہ کھلا ہونا ۱؎۔ (۳)بلا عذر سوار ہوکر یا کسی کے کندھے وغیرہ پر چڑھ کر یا پیٹ یا گھٹنوں وغیر ہ کے بَل چل کر یا منکوس(اُلٹا ہوکر) یا معکوس(اُلٹی طرف سے) طواف کرنا ۲؎۔ (۴)طواف کرتے ہوئے حطیم کے بیچ سے گزرنا اور حطیم کو طواف میں شامل نہ کرنا یعنی حطیم کے باہر سے طواف نہ کرنا ۳؎ ۔ (۵)طواف کا کوئی چکر یا چکر کا کچھ حصہ تر ک کردینا ۱۳؎ لیکن طواف کے چار چکروں کا چھوڑ دینا حرام ہے اور تین (یا کم چکروں )کا چھوڑنا مکروہ تحریمی ہے ۴؎۔ (۶) حجرِ اسود کے علاوہ کسی اور جگہ سے طواف شروع کرنا اگرچہ رکنِ یمانی اور رکنِ حجرِ اسود کے درمیان سے شروع کرے ۵؎ یعنی جن فقہا کے نزدیک حجرِ اسود سے طواف شروع کرنا شرط یا فرض ہے ان کے نزدیک تو حجرِ اسود کے علاوہ کسی اور جگہ سے شروع کرنا حرام ہے اور جن کے نزدیک واجب ہے ان کے نزدیک کسی دوسری جگہ سے شروع کرنا مکروہ تحریمی ہے اور سنت ہونے کی صورت میں مکروہِ تنزیہی ہے اور یہ صحیح ہے کہ حجرِ اسود سے ابتدا کرنا سنت ہے پس غور کرلیجئے (مؤلف) اور بعض عام لوگ جو خاص لوگوں کی شکل وہئیت رکھتے ہیں اور طواف کی ابتدا رکنِ یمانی و رکنِ حجرِ اسود کے درمیانی حصہ