عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
(۲) پانی میں غوطہ لگانا کیونکہ احرام کی حالت میں پانی سر پر ڈال کر نہانے اور پانی میں غوطہ لگانے میں کوئی فرق نہیں ہے ،اس مسئلہ میںاس بات کی طرف اشارہ ہے کہ حالتِ احرام میں سر کا پانی سے ڈھک جانا منع نہیں ۱۰؎ (۳) تقویتِ بدن وغیرہ کے لئے حمام میںداخل ہونا اور گرم پانی سے غسل کرنا ۱۱؎ لیکن میل کچیل کا دور کرنا مکروہ ہے ۱۲؎ (جیسا کہ بیان ہوچکا ہے) (۴) کپڑے کو پاک یا صاف کرنے کے لئے دھونا، البتہ جُوؤں کو مارنے اور زینت کے قصد سے دھونا منع ہے ۱۳؎ (۵) انگوٹھی پہننا ، اس لئے کہ انگوٹھی پہننا صاحبِ ضرورت کی لئے مطلقاً سنت ہے اور بلاضرورت اس کا نہ پہنننا اولیٰ ہے ملطقاً یعنی خواہ احرام کی حالت میں ہو یا بغیر احرام کے ہو ۱۴؎ (۶) تلوار وغیرہ کسی ہتھیار کا اپنے بدن پر لگانا ۱۵؎ یعنی تلوار کے حمائل(پٹہ) کا اپنی کمر میں باندھنا یا لٹکا نا اور ہتھیار سے مرادد وہ چیزہے جس سے جنگ وقتال کرے پس زرہ ہتھیار کے حکم میں نہیںہے کیونکہ یہ پہنی جاتی ہے ۱؎ (یعنی اس سے قتال نہیں کیا جاتا، مؤلف) (۷) شریعت کے حکم موافق دشمن سے جنگ وقتال کرنا خواہ جارحانہ ہو یا مدافعانہ ۲؎ (۸) ہمیانی اور پیٹی (کمر بند) باندھنے میںمحرم کے لئے کوئی مضائق نہیں ہے ۳؎ یعنی ہمیانی کا وسط ِکمر میں باندھنا مباح ہے ، خواہ اس میں اپنا روپیہ ہو یا کسی دوسرے کا ۴؎ اس لئے کہ یہ سلے ہوئے کپڑے کا پہننا نہیں اور نہ ہی اس کے ہم معنیٰ ہے ۵؎ پس اس کا