عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ہے لیکن ارزقی واحد شخص ہے جس نے طائف کی طرف سے حدودِ حرم مکہ مکرمہ سے گیارہ میل کہی ہے شاید اس کی مراد پہاڑی راستہ کے علاوہ دوسرا راستہ ہواور دوسرے جمہور علماء کی مراد پہاڑی راستہ ہو، ۲؎ علامہ ابنِ مُلَقِّن نے ان حدودِ حرم کو نظم میں اس طرح بیان کیا ہے ؎ وَلِلْحَرَمَ التَّحْدِیْدُ مِنْ ارْضِ طَیْبَہ وَسَبْعَۃَ اَمْیَالٍ عِرَاقٍ وَّطَائِفٍ ثَلَاثَۃَ اَمْیَالٍ اِٰذَارُمْتَ اِتْقَانَہ وَجَدَّ ۃَ عَشَرَثُمَّ تِسْعَ جِعْرَانَہ ۳؎ بعض نے ان اشعار کو قاضی ابو الفضل نویری کی طرف منسوب کیا ہے ۴؎ بحر نے ایک شعر کااضافہ کیا ہے وہ یہ ہے :۔ وَمِنْ یَمْنِ سَبْعَ بِتَقْدِیْمِ سِیْنِھَا