عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
باندھیں ، عقیق سے احرام باندھنے میں اصل میقات سے کچھ پہلے احرام بندھے گااسی میں احتیاط ہے عقیق، حسبِ اختلافِ روایات ذاتِ عرق سے پہلے ایک منزل یا دو منزل کے فاصلے پر واقع ہے ۳؎ اور وادی عقیق وہ نہیں ہے جس کے بارے میں حدیث شریف میں وارد ہوا ہے ’’العقیق واد مبارک (عقیق ایک مبارک وادی ہے) کیونکہ وہ مبارک وادی عقیق مدینہ منورہ سے چند میل کے فاصلہ پر واقع ہے جیساکہ خلاصہ الوفا وغیرہ میں اس کی تحقیق مذکور ہے ۴؎ یہ آخری تینوں میقات یعنی قرن و یلملم اور ذاتِ عرق مکہ معظمہ سے دو دو منزل کے فاصلہ پر واقع ہیں بعض نے کہا کہ ذاتِ عرق تین منزل پر ہے اور دونوں روایتوں میں تطبیق اس طرح پرہے کہ دو منزل سے مراد عُرفی منزلیں ہیں اور تین منزل سے مراد شرعی منزلیں ہیں۵؎ (۳)ذاتِ عرق کے علاوہ باقی چاروں میقات صحیحین یعنی صحیح بخاری و صحیح مسلم کی حدیثوں سے ثابت ہیں اور ذاتِ عرق کا ثبوت صحیح مسلم وسنن ابی داؤد ونسائی وابنِ ماجہ وغیرہا میں ہے واﷲ اعلم ۶؎ ان مواقیت میں مکہ مکرمہ سے سب سے زیادہ دور ذوالحلیفہ ہے اور یہ نبی کریم ﷺ کی قدرومنزلت کی تعظیم کی وجہ سے ہے ۷؎ اور یا یہ اہلِ مدینہ کے اجروثواب کے عظیم ہونے کی وجہ سے ہے یاتمام اہلِ آفاقی پر نرمی کرنے کے لئے دوسرے مواقیت کو اس کی بہ نسبت قریب مقرر کیا ہے کیونکہ مدینہ منورہ دوسرے مقاماتِ عالم کی بہ نسبت مکہ مکرمہ سے زیادہ قریب ہے ۸؎ اور قرن المنازل تمام میقاتوں میں مکہ مکرمہ سے سب زیادہ قریب ہے ۹؎ (۴)ان مواقیت میں سے ہر میقات ان ملکوں کے رہنے والوں کے لئے ہے جن کی وہ میقات ہے(جن کا ذکر اوپر ہر میقات کے بیان میں ہوچکا ہے، مؤلف) اور دوسرے ملکوں