عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
تک لوگ آگ جلائیں گے ان کی ہلاکت کے بعد پھرسے زمین میں خیرو برکت ظاہر ہو گی یہاں تک کہ ایک انار کو ایک گھر کے آدمی پیٹ بھر کر کھائیں گے اور ایک بکری کے دودھ سے ایک گھر کے لوگ سیر ہو جائیں گے اور ایک گائے کا دودھ قبیلہ بھر کو اور ایک اونٹنی کادودھ جماعت بھر کو کافی ہوگا۔ عداوت وکینہ نہ رہے گا اور لوگوں کو مال کی کچھ پرواہ نہ رہے گی یہاں تک کہ ایک سجدہ کرنا دنیا ومافہیا سے اچھا جانیں گے، اگر کوئی کسی کو مال دے گا تو وہ نہ لے گا (مسلم ) (حاشیہ صفحہ گذشتہ) یہ لوگ اس قدر کثیر ہوں گے کہ ان کی پہلی جماعت بحیرہ طبریہ پر ( جس کا طول دس میل ہوگا ) جب گذرے گی اس کاپانی پی کر اس طرح سکھادے گی کہ دوسری جماعت بعد والی جب آئے گی تو کہے گی کہ یہاں کبھی پانی نہ تھا۔ پھر جب دنیا میں فسا د اور قتل وغارت گری سے فرصت پائیں گے (اور خیال کریں گے) کہ زمین والوں کو تو قتل کرلیا آئو اب آسمان والوں کو قتل کریں۔ یہ کہہ کر اپنے تیر آسمان کی طرف پھینکیں گے اللہ تعالیٰ کی قدرت کہ ان کے تیر اوپر سے خون آلود گریں گے۔ یہ اپنی انہی حرکتوں میں مشغول ہوں گے اور وہاں پہاڑ پر حضرت عیسیٰ علیہ السلام مع اپنے ساتھیوں کے محصور ہوں گے یہاں کہ ان کے نزدیک گائے کے سر کی وہ وقعت ہوگی جو آج تمہارے نزدیک سو اشرفیوں کی نہیں۔ اس وقت حضرت عیسیٰ علیہ السلام مع اپنے ہمراہیوں کے دعافرمائیں گے تب اللہ تعالیٰ ان کی گردنوں میں ایک قسم کے کیڑے پیدا کردے گے گا کہ ایک د م میں وہ سب کے سب مرجائیں گے ان کے مرنے کے بعد حضرت عیسٰی علیہ السلام پہاڑ سے اتریں گے دیکھیں کہ تمام زمین ان کی لاشوں کی بد بو سے بھری پڑی ہے ایک بالشت زمین بھی خالی نہیں اس وقت حضرت عیسیٰ علیہ السلام مع ہمراہیوں کے پھر دعا کریں گے، اللہ