عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کہ برے کام ظہور میں آئیں گے اور اچھے کام اُٹھتے جائیں گے اور اس کے ساتھ نصاری ٰ تمام ملکوں میںبادل کی طرح پھیلیں گے۔ بعض احادیث سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ان دنوں میں سلطان استنبول کو نصاریٰ کے ایک فرقے کے ساتھ جنگ پیش آئے گی اور ایک فریقِ نصاریٰ موافقت کرے گا۔ مخالف لوگ قسطنطنیہ پر غالب آجائیں گے تب وہ سلطان شہر چھوڑ کر ملک شام میںآجائے گا اور اس فرقہ موافق کی موافقت میںپھر ان مخالفین سے جنگ عظیم ہوگی آخر لشکر اسلام غالب آجائے گا نصاریٰ موافقین میںسے ایک شخص کہے گا کہ صلیب غالب آئی اس پر ایک شخص لشکر اسلام میں سے خفا ہو کراس کو ماردے گا اور کہے گا کہ دین محمدی غالب آیا، وہ نصرانی اپنی قوم کو جمع کریں گے اور غدر کرکے اہل اسلام کے قتال پر آمادہ ہوں گے سلطان اور بہت سے مسلمان شہیدہو جائیں گے، چنانچہ ابو داؤد نے ذی مخبر رضی اللہ عنہ سے اس مضمون کی روایت نقل کی ہے(۱) اور بھی احادیث ہیں جن کے ملانے سے یہ مطلب نکلتا ہے خلاصہ یہ ہے کہ اس جنگ کے بعد وہ نصاری ٰ ملک شام پر قبضہ کرلیں گے اور ان مخالفین سے مل جائیں گے اور خیبر تک ان کا عمل دخل ہوجائے گااس کے بعد مسلمانوں میں بڑی ہل چل پڑ جائے گی۔ اور گھبرا کر امام مہدی رضی اللہ عنہ کی تلاش میں مدینہ آئیں گے اور امام مہدی یہ سمجھ کر کہ ایسا نہ ہو لوگ مجھے خلیفہ بنائیں اور یہ امر عظیم میرے سپر د کردیں مدینہ منورہ سے مکہ معظمہ چلے جائیں گے۔ ان کے علاوہ اور بھی علامات ملتی ہیں مثلاً درندے جانورآدمیوں سے کلام کریں گے۔ کوڑے پر ڈالی ہوئی جو تی کا تسمہ کلام کرے گا۔ آدمی کے بازار جانے کے بعد جوکچھ گھر میں ہوا بتائے گا بلکہ خود انسان کی ران اسے خبر دے گی۔ وقت میں برکت نہ ہوگی یہاں تک کہ